بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 اکتوبر 2025ء کو مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک سطح کی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ذمہ دار اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی امور پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈونیشن جمع کرنا اور کروانا٭اوبرن اور کینٹربری کاؤنسل میں درس و بیان سمیت سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭سنتوں بھرا اجتماع کورس کے ذریعے نئی ذمہ دار اسلامی بہن تیار کرنا٭کینبرا، کوئنزلینڈ، ایڈیلیڈ، پرتھ اور میلبرن میں مدنی پھولوں کے مطابق علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرنا٭محفلِ نعت کا شیڈول۔