2 جون 2026ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے مختلف دینی سرگرمیوں کے اہداف پر مشاورت
کی گئی۔
مدنی مشورے
میں درج ذیل نکات شامل تھے:
٭ماہانہ مدنی مشورے کے بیانات: آئندہ ماہانہ مدنی مشوروں کے بیانات کے ساتھ دیگر
اہم نکات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جن
میں اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کے حوالے سے اہداف شامل تھے٭مدنی کورسز اور ونٹر کیمپ: مدنی
کورسز کے تحت ونٹر کیمپ کروانے کے حوالے سے اہداف دیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ
اسلامی بہنوں کو تربیتی مواقع فراہم کیے جا سکیں٭تفسیر
کا حلقہ: انگلش میں تفسیر کا حلقہ شروع کرنے کا طے کیا گیا جس کا مقصد اسلامی بہنوں میں قرآنِ کریم کے معانی
و مفاہیم کا فہم بڑھانا تھا٭شعبہ
محبتیں بڑھاؤ: شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت دینی ماحول میں آنے والی اسلامی بہنوں
کی فہرست تیار کرنے کا بھی طے کیا گیا ۔
Dawateislami