19 جولائی 2026ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نوٹنگھم یوکے (Nottingham, UK) میں ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا خالد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔

صلوٰۃ الحاجات، استخارہ اور تعویذاتِ عطاریہ

دورانِ اجتماع صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اور وہاں موجود شرکا نے اللہ پاک کے حضور اپنی حاجات اور بیماریوں سے شفا کے لیے دعا ئیں کیں۔ نماز کے بعد ایک رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوا جس میں بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اجتماع کے اختتام پر شعبہ روحانی علاج کی جانب سے شرکا کے لیے درج ذیل خدمات فراہم ہوئیں:

٭روحانی استخارہ: پریشان حال اسلامی بھائیوں کے لیے موقع پر ہی انفرادی طور پر استخارہ کیا گیا٭تعویذاتِ عطاریہ کی تقسیم: مختلف بیماریوں، گھریلو مسائل اور دیگر پریشانیوں سے نجات کے لیے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذاتِ عطاریہ دیے گئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)