پرتھ نگران اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ، نئے دینی و
تعلیمی منصوبوں پر کلام
پرتھ، آسٹریلیا میں دینی و تعلیمی امور کو مزید
منظم اور وسیع کرنے کے لیے 23 مئی 2026ء کو نگران اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مقامی سطح پر دینی کاموں کی کارکردگی اور
مختلف شعبہ جات کی بہتری کے لیے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
میٹنگ کے بعض نکات:
٭نئے علاقے Atwell میں دینی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دعوتِ اسلامی کا کام شروع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ٭ماریشس کی اسلامی بہنوں کی کریول زبان کے اجتماع میں شرکت اور اس زبان میں نئی مبلغات تیار کرنے پر کلام٭گجراتی زبان کے اجتماع میں آسٹریلیا کی مبلغہ کے بیان کی اپڈیٹس ٭شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں ذمہ دار اسلامی بہن کی نئی تقرری ٭انگلش تفسیر کلاسز میں جوان بچیوں (Young Girls) کی شرکت کو یقینی بنانا اور انہیں کلاسز جوائن کروانا٭ پرتھ میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کرنا٭ پرتھ میں مقیم فجی کی اسلامی بہنوں کو فجی میں جاری دینی کاموں کی تفصیل۔
Dawateislami