میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے ریجن اور زون ذمہ دار نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم نیوز چینل کے دفتر میں عامر راؤ  (ڈائریکٹر نیوز)سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں بتایا۔ بالخصوص فلاحی سرگرمیوں، تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بریف کیا۔ عامر راؤ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔


مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت گوجرانوالہ زون کے وزیر آباد کابینہ میں05 جولائی2020ء بروز اتوار تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس  میں صحافیوں کی آمد کا سلسلہ ہوا ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد فاروق عطاری نے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات پر بریف کیاجبکہ میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس دوران میڈیا سے وابستہ افراداور نجی چینلز نے بلڈ کیمپ کو کوریج دیتے ہوئے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔اس موقع اراکین مجلس اور مختلف ذمہ دران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زون محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے05 جولائی 2020ء بروز اتوارپی ٹی وی کے نمائندہ طیب خان کے والد (مرحوم) اور انکی چچی کے انتقال پرحیدرآباد زون میں موجود ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔ ذمہ داران نےانہیں  نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اپنے والد مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 04 جولائی 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی  اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پرملتان زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں کے ساتھ مل کر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن زون شہزاد عطاری نے 29 جون 2020ء بروز پیر کو سینئر اینکر پرسن علی حیدر اور سینئر پروڈیوسر طارق خان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پروگرام میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرنے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ ذمہ نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن زون شہزاد عطاری نے28 جون 2020ء بروز اتوار کو  سینئر صحافی، تجزیہ نگار، G.N.Nنیوز کے عمران یعقوب خان سے ملاقات کی اور انکو دعوت اسلامی ویلفئر کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت27 جون 2020ء بروز ہفتہ کو رکن مجلس و رکن پاکپتن زون محمد احمد یار عطاری اور رکن مجلس آصف عطاری نے پتوکی میں سینئر صحافی سماء نیوز ذہیب علی کی رہائش گاہ پر اراکین مجلس کے ساتھ مدنی چینل کے ذریعےمدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت27 جون 2020ء بروز ہفتہ کو رکن مجلس محمد ریاض عطاری، نگران کابینہ گلگت محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران کی طرف سے ملتان پریس کلب میں معاشرتی فاصلہ کے ساتھ محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں میں سینئر صحافی مظہر سیال صاحب چیرمین پریس کلب ملتان، محبوب ملک ،سینئر صحافی اعجاز خان، ترین جنرل سیکرٹری پریس کلب ملتان خالد چوہدری، شکیل چودھری نائب صدر پریس کلب ملتان ایاز شیخ سمیت کئی عاشق رسول اسلامی بھائی شامل تھے محفل میلاد میں نعت، بیان، درود و سلام اور آخر میں ملتان پریس کلب کے صحافیوں کے فوت شدگان کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ صحافیوں نے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری کے حکم پر کورونا وائرس،تھیلیسیمیا اور اب پلازمہ کے لیے کام کرنے والی دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کوسراہا جبکہ صحافیوں نے اعلان کیا کہ ان شاءاللہ باقاعدگی سے ہر ماہ پریس کلب ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت26 جون 2020ء بروز جمعہ کو  فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ڈائریکٹر بول نیوز پنجاب، تجزیہ نگار، سیکرٹری جنرل لاہور پریس کلب کی والدہ محترمہ کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا اور خصوصی دعا فرمائی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت25 جون 2020ء بروز جمعرات کو اسلام آباد پریس کلب میں میاں اختر سینئر جرنلسٹ کے چچا کے انتقال پر اور دیگر صحافیوں کے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کا سلسلہ ہو ا جس میں رکن مجلس و رکن کابینہ ابوبکر عطاری نے بیان اور دعا کروائی، جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے سنیئر صحافیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زون محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے24 جون 2020ء بروز بدھ کو  روزنامہ ایکسپریس کے بیوروچیف سینئر صحافی جنید خانزادہ کے پھوپھا کے انتقال پر انکے آفس میں تعزیت کی اور دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے  زیر انتظام گوجرانوالہ زون حافظ آبادکالیکی منڈی میں 22 جون 2020ء بروز پیر دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ کیمپ کا میڈیا سے وابستہ افراد نے وزٹ کیا۔اس موقع پر رکن مجلس گوجرانوالہ زون نے صحافیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔جبکہ حافظ آباد پریس کلب کے صدر ہمایوں شہزاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی اور صبروہمت سے کام لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)