مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت27 جون 2020ء بروز ہفتہ کو رکن مجلس محمد ریاض عطاری، نگران کابینہ گلگت محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران کی طرف سے ملتان پریس کلب میں معاشرتی فاصلہ کے ساتھ محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں میں سینئر صحافی مظہر سیال صاحب چیرمین پریس کلب ملتان، محبوب ملک ،سینئر صحافی اعجاز خان، ترین جنرل سیکرٹری پریس کلب ملتان خالد چوہدری، شکیل چودھری نائب صدر پریس کلب ملتان ایاز شیخ سمیت کئی عاشق رسول اسلامی بھائی شامل تھے محفل میلاد میں نعت، بیان، درود و سلام اور آخر میں ملتان پریس کلب کے صحافیوں کے فوت شدگان کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ صحافیوں نے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری کے حکم پر کورونا وائرس،تھیلیسیمیا اور اب پلازمہ کے لیے کام کرنے والی دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کوسراہا جبکہ صحافیوں نے اعلان کیا کہ ان شاءاللہ باقاعدگی سے ہر ماہ پریس کلب ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)