دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت20 جون 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں اراکین مجلس اور ذمہ دار نے صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔ ( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت19 جون 2020ء بروز جمعہ کو کامونکی شہر میں بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا میڈیا سے وابستہ افراد نے وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو سراہا۔

یاد رہے ! وزٹ کرنے والوں میں یہ شخصیات رانا تصور اشرف صدر پریس کلب کامونکی، شفیق مغل آج نیوز، رانا نصیر اشرف دنیا نیوز، ادریس ہارون اور قیصر کاشف ممبر پریس کلب سمیت دیگر اسلامی بھائی مو جود تھے ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے تحت اٹک شہر میں تھلیسیمیا کے بچوں کے لئے  بلڈ ڈونیشن کی ترکیب کی گئی جس میں ذمہ داران کے علاوه دیگر شہریوں سے عاشقانِ رسول نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران مقامی علماء ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور بانی دعوت اسلامی امیراہلسنت کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ ملک بھر میں دعوت اسلامی اس وقت تک کم وبیش23000 خون کی بوتل پیش کرچکی ہے۔ 


پچھلے دنوں بابر ڈوگر (سیکرٹری لاہورپریس کلب ونیوزڈائریکٹر)کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے اہل خانہ ، اہل علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ 


کراچی میں میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے مقامی نیوز چینل کے اینکر پرسن سیفان خان سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی اور انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمات کے سلسلے میں ہونے والے مدنی کاموں، اللہ اور اس کے رسول کے احکام کوعام کرنے،جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دنیا بھر میں موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں میں خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے رکن مجلس و گوجرانوالہ زون کے رکن زون محمد فاروق مدنی نے16 جون 2020ء بروز منگل کامونکی پریس کلب کے صدر شیخ ناصر سے ملاقات کی اور ان کو 19 جون2020ء بروز جمعتہ المبارک کو کامونکی شہر میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپ کاوزٹ کرنے اور اسکی کوریج کرنے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت فیصل آباد ریجن کے شہر فیصل آباد کے پریس کلب میں11 جون 2020ء بروز جمعرات صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کے درمیان درود پاک کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے نماز کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹر۔اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے رکن اور دیگر ذمہ داران نے سرگودھا  زون میں11 جون 2020ء بروز جمعرات کو سرگودھا زون میں پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی کوارڈینیٹر اور دنیا نیوز کے بیورہ چیف محمد اکرم عامر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انکو دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالےسے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ تصنیف فیضان نماز کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹر۔اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے رکن محمد ارسلان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے سرگودھا  زون میں11 جون 2020ء بروز جمعرات روزنامہ رفاقت اخبار کے چیف ایڈیٹر ملک محمد الطاف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مدنی حلقہ کا سلسلہ کیا جس میں حاضرین کو دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کیے۔(رپورٹر۔اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07 جون 2020ء بروز اتوارزوم کے ذریعے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا جس میں جس میں رکن مجلس عثمان عطاری اور نگران مجلس حسنین رضا عطاری کی شرکت کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد جن کے نام یہ ہیں،فرقان الہی بی بی سی اردو، منیب خالد بٹ الجزیرہ،مرتضی شاہ ڈان نیوز،عمیرڈیلی ٹائمز،مرزا یاسردنیا، عرفان سمور اینکر بول نیوز، راشد چوہدری انڈیپینڈینٹ اردو،آصف ایف ایم، محمد کلیم جی این این، حسن خالد ینگ رپورٹر ایسوسی ایشن،احمد رائل نیوز، ڈاکٹر عمران جناح ہاسپٹل،رضوان احمد دن نیوز اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔  رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے آج ہمارے نوجوانوں میں بے چینی اور افسردگی پائی جاتی ہے کے موضوع پر اصلاحی بیان فرمایا ۔(رپورٹر۔ اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 05 جون 2020ء بروز جمعہ گوجرانوالہ سینٹرل کابینہ میں چوہدری شوکت منیر( ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ) کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھرپر  مدنی حلقہ و تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں نگران گوجرانوالہ سینٹرل کابینہ قمر الدین عطاری اور رکن مجلس گوجرانوالہ زون فاروق مدنی نے ان سے اظہار تعزیت کیاجبکہ نگران کابینہ نے ایصال ثواب کے موضوع پر بیان فرمایا۔(رپورٹر: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


17 مارچ 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں سب ایڈیٹرز کی آمد ہوئی۔ رکن مجلس نشر و اشاعت اور نگران گوجرانوالہ زون نے ان شخصیات کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر نگران زون عبدالوہاب عطاری نے ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور دعوت اسلامی کے تحت پوری دنیا میں ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صحافیوں کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے فیضانِ نماز کورس اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کریں اور قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کریں، اس پر بعض صحافی حضرات نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (پورٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)