
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 05 جون 2020ء بروز جمعہ گوجرانوالہ سینٹرل کابینہ
میں چوہدری شوکت منیر( ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ) کی
اہلیہ کی وفات پر ان کے گھرپر مدنی حلقہ و
تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں نگران گوجرانوالہ سینٹرل کابینہ قمر الدین عطاری اور
رکن مجلس گوجرانوالہ زون فاروق مدنی نے ان سے اظہار تعزیت کیاجبکہ نگران کابینہ نے ایصال ثواب کے موضوع پر بیان
فرمایا۔(رپورٹر: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

17 مارچ 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں سب ایڈیٹرز کی
آمد ہوئی۔ رکن مجلس نشر و اشاعت اور نگران
گوجرانوالہ زون نے ان شخصیات کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر نگران زون عبدالوہاب عطاری نے ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور دعوت اسلامی کے تحت پوری دنیا میں ہونے والے
مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے صحافیوں کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے
فیضانِ نماز کورس اور ہفتہ وار اجتماعات
میں شرکت کریں اور قافلوں میں سفر کی
سعادت حاصل کریں، اس پر بعض صحافی حضرات نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (پورٹر:
اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)
گوجرانوالہ پریس کلب میں ایڈیٹرز و یونین کے عہدیداران میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کےتحت15مارچ
بروز اتور پنجاب،گوجرانوالہ زون،گوجرانوالہ پریس کلب میں ایڈیٹرز و یونین کے
عہدیداران میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی
رکن مجلس و رکن گوجرانوالہ زون نے گوجرانوالہ پریس کلب میں ایڈیٹرز و یونین کے
عہدیداران سے ملاقات کی اور انکے درمیان
مدنی حلقہ لگایا اور انہیں فیضان مدینہ گوجرانوالہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں کالمسٹ یونین کے صدر و دیگر
عہدیداران کی آمد

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت
12مارچ2020ء بروزجمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں کالمسٹ یونین کے صدر و دیگر
عہدیداران کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر رکن گوجرانوالہ زون اور نگران کابینہ نے بھر پور استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبوں بالخصوص دورۃ الحدیث شریف کا وزت کرویا جہاں ان کی ملاقات جامعۃ کے
شیخ الحدیث صاحب سے ہوئی۔ کالم نگار نے
بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی خدمات پر کالم لکھنے کی نیت کا اظہار
بھی کیا۔ کالم نگاروں کے نام یہ ہیں:ارشاد اللہ
سندھو (صدر کالمسٹ فورم )٭ناصراقبال جنرل( سیکرٹری کالمسٹ فورم ) ٭میاں نذیر(
جنرل سیکریٹری فوٹو گرافر یونین) ٭اشتیاق
کیانی (منیجر پریس کلب گجرانوالہ )٭غلام عباس( کالم نگار)٭سفارش علی باجوہ ( کالم
نگار)٭میاں جاوید وٹو ( کالم نگار)٭گلریز خان(
کالم نگار) ٭ڈاکٹر شیر علی( کالم نگار) ٭پیر اشرف شاکر( کالم نگار) ٭عاصم شہزاد ( کالم نگار)٭عتیق انور راجہ( کالم نگار) ٭شہباز جٹ( کالم نگار) ٭نذیر احمد ( کالم نگار)اور دیگر صحافی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)
فیروز والہ پریس کلب شاہدرہ کے سینئر صحافیوں کی مدنی مرکز فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی
شاہدرہ آمد

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت
12مارچ2020ء بروزجمعرات فیروز والہ پریس
کلب شاہدرہ کے سینئر صحافیوں کی مدنی مرکز
فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ آمد
ہوئی۔ اس موقع پر رکن مجلس، رکن شمالی زون اور رکن زنجانی کابینہ نے ان کا بھر پور
استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں بالخصوص مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں فیضان
مکہ مدینہ کے ناظم سلمان عطاری اور جامعۃ المدینہ للبنین کےناظم اعلیٰ فیاض مدنی
نے انہیں شعبے کی خدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی تصانیف
تحفے میں دی گئیں۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت
11مارچ2020ء بروز بدھ بلوچستان کے شہر حب
پریس کلب کےصحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے مدنی حلقہ لگایا جس
میں انہوں نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب
تحفے میں دیں جبکہ رکن گوادر زون اور
نگران کابینہ نے حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کو(C.P.N.E)
بلوچستان سطح پر کنوینئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ (رپورٹ: اسرار
حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار
مجلس نشرواشاعت پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت10مارچ2020ء
بروز منگل فیصل آباد پریس کلب میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس و
دیگر ذمہ داران نے صحافیوں کو نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ
المدینہ کی کتب تحفۃً پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)
فیصل آباد پریس کلب کے صدر ظفر ڈوگر اور جنرل سیکریٹری علی اشفاق ہاشمی سے
ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت
9مارچ2020ء بروز پیر رکن مجلس اور دیگر ذمہ داران نے فیصل آباد پریس کلب کے صدر و
بیوروچیف ظفر ڈوگر اور جنرل سیکریٹری علی اشفاق ہاشمی سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں دیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)
سینئر اینکرز کی نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران
عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 9مارچ2020ء بروز
پیر شریف لاہور میں سینئر اینکرز (اسامہ
غازی، اسد کھرل، بابر ڈوگر) نے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 9مارچ2020ء
بروز پیر شریف لودھراں پریس کلب وہاڑی زون میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع
پر رکن ریجن ملتان نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف کروایااور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن وہاڑی زون بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، پاک
آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)
سینئر اینکر پرسن عمران خان اور میڈیا سے وابستہ
دیگر شخصیات کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات

10مارچ2020ء بروز منگل لاہور میں سینئر اینکر
پرسن عمران خان اور میڈیا سے وابستہ دیگر شخصیات کی رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات
ہوئی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے 4اپریل2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کاوزٹ کرنے اور 12مارچ 2020ء کو لاہور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس و رکن ریجن لاہور بھی ساتھ
تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار
مجلس نشرواشاعت پاکستان)
رضوان سعید اور
عرفان سعیدکی ہمشیرہ کے انتقال پرفاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت
10مارچ2020ء بروز منگل کوئٹہ زون میں رضوان سعید( بیورو چیف دنیا نیوز) اور عرفان سعید( بیورو چیف 24 نیوز) کی
ہمشیرہ کے انتقال پرفاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس
نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیانیز اسلامی بہنوں کے ذریعے ان کے گھر میں ایصال
ثواب اجتماع کی ترکیب بھی بنائی گئی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)