دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 11مارچ2020ء بروز بدھ  بلوچستان کے شہر حب پریس کلب کےصحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے مدنی حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں دیں جبکہ رکن گوادر زون اور نگران کابینہ نے حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کو(C.P.N.E) بلوچستان سطح پر کنوینئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)