مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن زون شہزاد عطاری نے 21 جولائی 2020ء بروز منگل سینئر صحافی و تجزیہ نگار سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا عظیم سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے لگائے گئے بلڈ کیمپ کے بارے میں بتایا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت19 جولائی 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے ٹنڈو محمد جام میں فیضان مدینہ ٹنڈو محمد جام میں سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت ظفر الاسلام کے والد اور روزنامہ ایکسپریس کے سینئر صحافی محمد اختر کی والدہ کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ایصال ثواب پر مختصر مدنی پھول دیئے اور حیدر آباد میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صحافیوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 18 جولائی 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی  اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پرملتان زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں کے ساتھ مل کر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان زون محمد ریاض عطاری  اور اراکین کابینہ نے17 جولائی 2020ء بروز جمعہ اوصاف اخبار کے آفس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ملتان میں قائم مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر ایڈیٹر اشفاق احمدرپورٹر ارشد ملک نے مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی گوادر زون کے رکن و رکن مجلس محمد جہانزیب عطاری نے12 جولائی 2020ء بروز اتوار اوتھل پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں سے صحافیوں کو آگاہ کیااور قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! مدنی حلقے میں ارمابیل پریس کلب کے صدر سلیم مجاہد، پیر بخش کلمتی، رفیق تبسم نصیر احمد لنگاہ، پیر ولی جان سرہندی، شہزاد سومرو، محمد حنیف چنا، اور عبد الجبار رونجہ موجود تھے۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری نے12 جولائی 2020ء بروز اتوار ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں  نیکی کی دعوت دیتے ہوئے لاک ڈؤن کے دوران دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی جانب سے اس مشکل وقت میں مسلمانوں کی خدمت کرنے کو خوب سراہا۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفے میں پیش کئے۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان زون کے تحت 11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں نے مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔جس میں رکن مجلس و رکن زون محمد ریاض عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے تحت 11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں صحافیوں کےمرحومین کے لیے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون عبدالوہاب عطاری اور رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ رکن زون محمد فاروق عطاری مدنی نے صحافیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس اجتماع میں مختلف چینلز و اخبارات کے بیورو چیف صاحبان چیف رپورٹرز، جرنلسٹ یونین کے صدر و عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی، نگران زون نے کردار کو بہتر بنانے اور فکر آخرت کےموضوع پر کلام کیا۔)رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی(


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی حیدر آباد زون کے رکن مجلس محمد عارف عطاری،رکن کابینہ عبدالغنی عطاری اور ٹنڈو جام ڈویژن کے ذمہ داران نے10 جولائی 2020ء بروز جمعہ ٹنڈو جام پریس کلب کے سابق صدر اختر آرائیں کی والدہ کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور انہیں اپنی والدہ مرحومہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیتے ہوئے حیدرآباد زون میں زیر تعمیر جا معۃ المدینہ کی بلڈنگ میں والدہ کے ایصال ثواب کے لیے حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  گوجرانوالہ زون ذمہ دار اور نگران کابینہ نے08 جولائی 2020ء بروز بدھ RPO ریاض نذیر گاڑا سے انکے آفس میں جا کر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے موجودہ حالات میں دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا اور فیضان مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جبکہ آخر میں انکی والدہ مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آ دعوت اسلامی  کے نگران مجلس حسنین رضا عطاری اور رکن مجلس و رکن کابینہ ابوبکر عطاری نے07 جولائی 2020ء بروز منگل اسلام آباد پریس کلب میں اینکر پرسن صدیق جان اور سینئر صحافی عدیل وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور کے تحت 6جولائی 2020ء بروز پیر سےشروع ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس میں صحافیوں نے شرکت کی اور صحافیوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ کورس بہت اچھا لگ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہمیں بہت سے ایسے مسائل جاننے کا موقع مل رہا ہے جس کو ہر مسلمان کو سیکھنا چاہئے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)