دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت  21 ستمبر 2020ء بروز پیر مختلف چینلز کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں نے حیدر آباد فیضان مدینہ میں مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کیا ۔

وزٹ میں صحافیوں نے مختلف ممالک میں سے پڑھنے والے طلباء سے بات چیت کی اور ان سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا جس پر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جدید  دور میں ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں استعمال کر رہی ہے ۔

واضح رہے ! صحافیوں میں خبریں اخبار کے سینئر صحافی ہارون آرائیں، روز نیوز کے سینئر صحافی سید عاشق حسین شاہ، اور 7 نیوز کے ارشاد خان  بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت 23ستمبر 2020ء بروز بدھ کوٹ مومن میں صحافیوں کے درمیان مدنی دورے کاسلسلہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے سینئر صحافی محمدالماس حنیف احمد اور سینئر صحافی مہر محمد عمران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی نے صحافیوں کونیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ،مدنی قافلے میں سفر،مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی مرکز وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے آنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹر۔ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوارحافظ آباد پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے صدر،جرنلسٹ یونین، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور ان کے ممبران نے شرکت کی۔

رکن مجلس و رکن زون محمد فاروق انجم مدنی عطاری نے اجتماع میں موجود صحافیوں کی بڑی تعداد کے درمیان سنتوں بھر ابیان کیا اور شعبہ جات دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس مدرستہ المدینہ بالغان و آن لائن سے آگاہ کیا نیز صحافیوں کو قرآن پاک کی تعلیم تجوید و مخارج کے ساتھ سیکھنے کا ذہن دیا جس پر صحافیوں نے مدرستہ المدینہ بالغان و آن لائن میں قرآن پاک پڑھنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کا ارادہ کیا۔( رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوارحیدر آباد زون کے رکن محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے حیدر آباد کابینہ کے نگران محمد دانش عطاری کے ساتھ روزنامہ قومی اخبار کے بیورو چیف راحت کاظمی، سینئر صحافی خالد، اور محسن خان اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین اشاعت کی سربلندی اور اپنی اصلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کے جذبے کے تحت مدنی قافلے میں سفر کر نے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے سینئر صحافی تجزیہ گار حسن نثار سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر، شجر کاری اور دیگر امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے آواز چینل کے بیوروچیف فاروق تبسم، روز چینل کے سینئر صحافی سید عاشق حسین، اور روزنامہ دنیا اخبار کے بیوروچیف سید محفوظ شاہ صاحف سے انکے دفاتر میں ملاقاتیں کییں۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور دینی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار پاکپتن پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن زون کے رکن محمد یار عطاری اور رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری نے پاکپتن پریس کلب میں موجود سینئر صحافی پیر طارق سجاد چشتی، کوہ نور نیوز & ڈیلی سماء لاہور، فنانس سیکرٹری پریس کلب پاکپتن، حیدر علی شہزاد انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب، ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ٹی وی سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف شعبہ جات دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ کامونکی پریس کلب میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن مجلس و رکن زون محمد فاروق انجم مدنی عطاری نے پریس کلب کے صدر،جرنلسٹ یونین، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور انکے ممبران سے ملاقات کی اور نیکی دعوت دیتے ہوئے دنیا بھر میں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 11 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک حیدر آباد میں اخبار مارکیٹ کے نیوز پیپر ایجنٹ فاروق مشتاق صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول اور صحافیوں سمیت رکن زون عارف عطاری نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عارف عطاری حیدر آباد زون ذمہ دار نے اس مو قع پر میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی دعوت دیتے ہوئے دنیا بھر میں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت دنیا نیوز سرگودھا کے آفس میں 8 ستمبر 2020ء بروز منگل صحافیوں کے درمیان ایصال ثواب مدنی حلقہ لگایا گیا ۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عقیل مدنی نے سینئر صحافی محمداکرم عامر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعا مغفرت فرمائی جبکہ دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور عالمی مدنی مرکز آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے آنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ :ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


09 ستمبر 2020ء بروز  بدھ فوٹو گرافرز جرنلسٹ یونین کے صدر و ممبران نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کیا ۔

نگران زون عبدالوہاب عطاری اور نگران کابینہ قمر عطاری نے انکی خیر خواہی کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صحافیوں کو آن لائن نماز کورس کرنے کا ذہن دیا ۔اس موقع پر نگران زون عبدالوہاب عطاری ،نگران کابینہ قمر عطاری اور رکن مجلس فاروق مدنی نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے ۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس  میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ زون گکھڑ پریس کلب میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی صاحب نے صحافیوں میں بیان فرمایا اور صحافیوں کو آن لائن قرآن مجید پڑھنے کا ذہن دیا ۔ بیان کے بعد پریس کلب کے صدر صبیح الرحمن سمیت دیگر صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر نگران کابینہ حاجی دانیال عطاری اور رکن مجلس فاروق مدنی بھی ساتھ موجود تھے۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)