22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت دنیا
نیوز سرگودھا کے آفس میں 8 ستمبر 2020ء بروز منگل صحافیوں کے درمیان ایصال
ثواب مدنی حلقہ لگایا گیا ۔
مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری
کے رکن حاجی عقیل مدنی نے سینئر صحافی محمداکرم عامر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعا مغفرت فرمائی جبکہ دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور عالمی مدنی مرکز آنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے آنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ :ارسلان
عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)