مختلف چینلز
کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں کا حیدر آباد فیضان مدینہ میں قا ئم مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت 21 ستمبر 2020ء بروز پیر مختلف چینلز کے
نمائندوں اور سینئر صحافیوں نے حیدر آباد فیضان مدینہ میں مدرستہ المدینہ آن
لائن کا وزٹ کیا ۔
وزٹ میں صحافیوں نے مختلف ممالک میں سے پڑھنے والے طلباء سے بات چیت کی اور ان سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا جس پر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جدید دور میں ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں استعمال کر رہی ہے ۔
واضح رہے ! صحافیوں میں خبریں اخبار کے سینئر صحافی ہارون آرائیں، روز نیوز کے سینئر صحافی سید عاشق حسین شاہ، اور 7 نیوز کے ارشاد خان بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)