
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت 26 اکتوبر 2020ء بروز پیرلاہور پریس
کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطای
صاحب نے بیان کیا۔ بڑی
تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔
صحافیوں میں لاہور
پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی، پنجاب یونین آف جرنلسٹس
کے صدر قمر زمان بھٹی،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل خواجہ آفتاب حسن،پاکستان
فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار مہتو،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس
کلب عمران شیخ ، سینئر صحافی اسلم سعیدی، مختلف نیوز چینلز اور اخبارات سے وابسطہ
صحافیوں سمیت مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری موجود تھے۔
سینئر صحافی چیف
ایڈیٹر باو بشیر احمد کے والد محترم کے لیے ایصال ثواب اجتماع

23
اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی چیف ایڈیٹر باو بشیر احمد کے والد محترم کے لیے ایصال
ثواب اجتماع ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں
نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ۔
صحافیوں میں ڈاکٹر میاں شفاءاللہ سب ایڈیٹر ،ڈاکٹر سلمان ،ڈاکٹر محمد عرفان ،چوہدری نذیر شہزاد ،محمد عارف ،میاں اویس ،شاہد محمود ،جاوید اقبال، سمیع اللہ سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔
صحافیوں نے فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تاثرات دیئے اس موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری بھی موجود تھے۔

فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت20 اکتوبر 2020ء بروز
منگل میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیداران،
فوٹو گرافرز، جرنلسٹ یونین کے صدر و عہدیداران و دیگر 63 صحافیوں نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی
نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا۔ اس موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا تعارف اور وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع
پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن
کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر تجزیہ
کار و کالم نگار سید ارشاد احمد عارف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ
کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ قرآن پاک کنز الایمان تحفہ
میں پیش کیا۔ ( اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
سینئر کالم
نگار عامر ہاشم خاکوانی اور 92 نیوز چینل کے ڈپٹی بیوروچیف میاں شاہد ندیم سے
ملاقات

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن
کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر کالم
نگار عامر ہاشم خاکوانی اور 92 نیوز چینل کے ڈپٹی بیوروچیف میاں شاہد ندیم سے
ملاقات کی۔
ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔ ( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)

21 اکتوبر 2020ء بروز بدھ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن
کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران نے کی۔ اس موقع پر صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ
کروایا گیا اور انہں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے ! صحافیوں میں GNN نیوز
کے سینئر صحافی شوکت علی، ARY نیوز کے سینئر صحافی عابد علی، BOL نیوز
کے افضال عباسی اسائنمنٹ ہیڈ اور تابش بٹ شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت21 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ حافظ آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجتما ع میں
چیئرمین پریس کلب و عہدیداران سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ ذمہ داران نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی
نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا اس
موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا
تعارف اور وزٹ کروایا گیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و
رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار
ساہیوال میں نیوز چینل کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیشنل مجلس کے
نگران ثوبان عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور انہیں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں
کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صحافیوں میں حاجی پیر احسان الحق ادریس چئیرمین سنٹر نیوز،سید
محمد حماد حسین کاظمی۔ڈسٹرکٹ رپورٹر سیون نیوز،شاہد رفیق پبلک نیوز،عاطف اسحاق اے
ون نیوز یوکے،عمر نزیر بلوچ اردو پوائینٹ نیوز،احتشام چشتی وائس آف امریکہ،بابر صدیقی
سچ نیوز،سلیم کاٹھیہ مشرق نیوز،جاوید اقبال ہنجرا،محمد آصف وصلی ٹی وی ٹوڈے سمیت رانا
وحید احمد روزنامہ خبریں بھی شامل تھے۔(اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

18 اکتوبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان زون کے رکن مجلس ریاض عطاری اور دیگر اراکین کابینہ
اور صحافیوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے 3 دن کے مدنی قافلے میں ملتان سے مری
کا سفر کیا جہاں مری کے علاقے باڑیاں میں
3 دن مقامی مسجد میں قیام کیا ۔
مدنی قافلے
میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے جدول کے مطابق مدنی حلقوں میں علم دین سیکھنے اور سیکھانے کا سلسلہ کیا جس میں رانا
عرفان، 92 اخبار وچینل مذہبی بیٹ رپورٹر
آصف، ایجوکیشن بیٹ رپورٹر اوصاف اخبار ارشد ملک، واپڈا بیٹ اوصاف اخبار اشرف جاوید، خبریں اخبار فوٹو گرافر ثقلین
سانول، اور سابق یو سی نائب ناظم سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
فیصل ٹاؤن میں سینئر صحافی افضل افتخار کے گھر انکے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر
2020ء بروز جمعرات لاہور ریجن کے ذمہ دار
عثمان عطاری نے سینئر صحافی افضل افتخار کے گھر فیصل ٹاؤن میں انکے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور ایصال
ثواب کا مدنی حلقہ لگایا۔
مدنی حلقے میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن ذمہ دار نے حاضرین کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
پبلک نیوز کے اینکر توصیف احمد اور جیو نیوز کے سینئر صحافی
امتیاز کوکب کی فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں آمد

15 اکتوبر 2020ء بروز
جمعرات پبلک نیوز کے اینکر توصیف
احمد اور جیو نیوز کے سینئر صحافی امتیاز کوکب کی فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں آمد
ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور
جنوبی زون شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔
ذمہ داران نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی
اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعباجات
(مجلس اجارہ، مجلس تعمیرات، مجلس مالیات، فیضان آن لائن اکیڈمی) سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:
اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

15 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت اوکاڑہ زون ذمہ دار محمد یار عطاری نے شاہ مقیم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
کی ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔
مدنی حلقے میں اوکاڑہ زون ذمہ دار محمد یار عطاری نے صحا فیوں کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر
صحافیوں نے امیر اہلسنت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے اپنے بیٹے کو مدرستہ المدینہ میں حفظ
کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے !صحافیوں
میں صدر پریس کلب عرفان نوید غوری، اکرم حسین اور دیگر صحافی شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)