دعوت اسلامی کی مجلس  میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 09 نومبر 2020ء بروز پیر گوادر ارمابیل پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع مبلغ دعوت اسلامی شاہد رضا مدنی نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمات دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی 09 نومبر 2020ء بروز پیر فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمات دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی ۔

واضح رہے صحافیوں میں سیدمصطفیٰ لاشاری اے پی پی نیوز اور سید مرتضیٰ ڈان نیوز سمیت دیگر عاشقان رسول مو جود تھے ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت06 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک  گجرات پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ ابو البیان حاجی محمد اظہر عطاری صاحب نے بیان فرمایا۔ اس میلاد اجتماع میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں صدر ڈسڑکٹ بار گجرات بلال حسین گورسی،صدر چیمبر گجرات چوہدری وحیدالدین،حسن خالد سینر نائب صدر چیمبر،حماد اسلم نائب صدر،جاوید بٹ صدر انجمن تاجراں،عبدالستار مرزا سابق صدر پریس کلب،سید وقار گیلانی سابق صدر پریس کلب،محمود اختر صدر پریس کلب سمیت رکن زون بلال عطاری اور فاروق مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


06 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک سینئر صحافیوں کی فیضان مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جن کا استقبال نگران مجلس حسنین رضا عطاری اور رکن زون ابوبکر مدنی نے کیا صحافیوں نے ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے صحافیوں کو پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمات دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی۔ اس دوران شخصیات نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔

صحافیوں میں چوہدری خادم مانڈلہ تجزیہ کار (پی ٹی وی)،فیصل ترار (اینکر پرسن+انٹرنیشنل میڈیا ایکٹوسٹ)،فیضان احمد (بیوروچیف آج نیوز)،سید ارشاد (ڈی این Atv)،ندیم احمد (ٹیکنکل منیجر جیو نیوز)،صاحب الحسن (میڈیا ایکٹوسٹ) سمیت عبد الرحمٰن خان (پی ٹی وی نیوز+ پروفیسر ماس کمیونیکیشن اسلامک یونیورسٹی) شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


کوئٹہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد منیر عطاری نے07 نومبر 2020ء ہفتہ کوئٹہ پریس کلب کے صدر و ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف رضا رحمان سے ملاقات کی، انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات میں شخصیات کو امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دامت برکا تہم العالیہ کے اعلان کے مطابق ملک بھر1212 مساجد بنام فیضان عشقِ رسول بنا نے کے متعلق آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کے اس کام کو سراہا اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے انھیں مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی بھی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


01 نومبر 2020ء بروز اتوارسابق مشیر حکومت کشمیر مرتضیٰ درانی کہ اہلیہ کے انتقال پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے رکن و رکن زون ابو بکر عطاری نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں صدر ppp کشمیر چوہدری لطیف اکبر، محمد افضل بٹ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم،جنرل سیکرٹری رضاانور سمیت دیگر اہم شخصیات و صحافی شامل تھے۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو بکر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


01 نومبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا، عامر بٹ ، گورننگ باڈی کے ممبران ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ طارق ورک ، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب سمیت سینئر جرنلسٹ نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی ابوبکر عطاری مدنی رکن زون نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


اوکاڑہ زون کے تحت 01 نومبر 2020ء بروز اتوارمدرستہ المدینہ فیضان سنت ہاؤسنگ ا سکیم رینالہ خورد میں صحافی میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ میلاد اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے بیان فرمایا جس کے بعد صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس میلاد اجتماع میں رکن مجلس اوکاڑہ زون محمد یار عطاری، دیگر ذمہ داران سمیت شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن کے نام یہ :-ایم اے ویلفیئر سو سائٹی پنجاب غلام مرتضیٰ قادری ،راؤ عمران واجد صدر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پاکستان ،صدر ڈویژن ساہیوال ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ،ایس ایچ او تھانہ سٹی فرخ شہزاد،ایس ایچ او تھانہ صدرجہا نزیب وٹو،سابقہ وائس چیئرمین مبسپیل کمیٹی اشرف چشتی،صدر پریس کلب رینالہ بلال تبسم،صدر پریس کلب رینالہ راؤ عتیق گوہر،نمائندہ اوصاف رینالہ شیخ آصف علی،ممبر رینالہ پریس کلب مشتاق احمد بھٹی، نمائندہ جی این این محمد ارشد گجر، نمائندہ پبلک نیوزمحمد شہباز جاوید نمائندہ جے این این ساجد علی، نمائندہ ایکسپوز نیوزمحمد آصف ، نمائندہ نیو ایشیانیوزعاصم ملک، نمائندہ 7نیوزحاجی جاوید اقبال چیئرمین رینالہ کیبل اور نمائندہ 92نیوزخرم شہزاد۔


31 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ سینئر صحافی و نیوز کنٹرولر ساجد ناموس کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد ہوئی۔ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی ان سے ملاقات کی اور سینئر صحافی کو مدنی چینل اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔

ملاقات میں عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین اسلام کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی سے آگاہ کیا۔


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت  26 اکتوبر 2020ء بروز پیرلاہور پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطای صاحب نے بیان کیا۔ بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافیوں میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمر زمان بھٹی،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل خواجہ آفتاب حسن،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار مہتو،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب عمران شیخ ، سینئر صحافی اسلم سعیدی، مختلف نیوز چینلز اور اخبارات سے وابسطہ صحافیوں سمیت مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری موجود تھے۔


23 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ  المبارک فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی چیف ایڈیٹر باو بشیر احمد کے والد محترم کے لیے ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ۔

صحافیوں میں ڈاکٹر میاں شفاءاللہ سب ایڈیٹر ،ڈاکٹر سلمان ،ڈاکٹر محمد عرفان ،چوہدری نذیر شہزاد ،محمد عارف ،میاں اویس ،شاہد محمود ،جاوید اقبال، سمیع اللہ  سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔

صحافیوں نے فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تاثرات دیئے اس موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری بھی موجود تھے۔