فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں 24 نیوز چینل کے بیوروچیف رانا زاہد اقبال کے والد مرحوم کے لیے ایصال
ثواب اجتماع

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت08 جنوری 2021 بروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
24 نیوز چینل کے بیوروچیف رانا زاہد اقبال کے والد مرحوم کے لیے ایصال ثواب اجتماع
کا سلسلہ کیا گیا جس میں دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان و دعا فرمائی۔
ایصال ثواب
اجتماع میں بیوروچیف 92 نیوز، جنرل سیکرٹری
پریس کلب، جنرل سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن، جرنلسٹ یونین کے عہدیداران و
ممبران نے شرکت کی،۔
واضح رہے ! اجتماع کے اختتام رکن شوریٰ سے صحافیوں
نے خصوصی ملاقات کی جبکہ ذمہ داران دعوت
اسلامی نے صحافیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی
کا وزٹ بھی کرواتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی
دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے ان کاموں
کو سراہا۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ سوشل میڈیا ورکرز نے 3 دن کے
مدنی قافلے میں سفر کیا جہاں شرکائے قافلہ نے نیکی کی دعوت، سنتیں اور آداب سمیت دیگر فرائض علوم سیکھنے کے حلقوں میں شرکت کی۔
ان صحافیوں میں
سوشل میڈیا ورکرز کی ٹیم کے چیئرمین عمر علی قریشی، فاروق تبسم ریجنل بیوروچیف
آواز چینل، سید نور عالم شاہ صاحب مالک و ایڈیٹر اخبار نو، سوشل میڈیا وائس آف
پاکستان کے رپورٹر محمد ولید، محمد جنید، عمر دراز، اور رکن زون عارف عطاری سمیت رکن کابینہ عبدالغنی عطاری بھی شامل تھے۔( رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

06
جنوری 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ ملتان میں سینئر صحافی و کالم نگار اعجاز چوہان
کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ملتان زون ریاض عطاری نے کیا اس موقع پر
ذمہ داران دعوت اسلامی انہیں دعوت اسلامی
کی پریزنٹیشن دکھائی اور دعوت اسلامی کی طرف سے فری تھیلیسیمیا پاکستان کے حوالے
سے بریف کیا جس پر صحافی و کالم نگار نے دعوت اسلامی کی ان سرگرمیوں کو بہت سراہا۔(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
کراچی پریس
کلب میں محفل میلاد کا انعقاد اور مولانا عبدالحبیب عطاری کا بیان

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت05 جنوری 2021ء بروز منگل کراچی پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا
عبدالحبیب عطاری صاحب نے بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں صحافت سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ سے صحافیوں نے
ملاقات کی سعادت حاصل کی اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں تحائف بھی حاصل کیے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

رکن مجلس و
رکن ملتان زون ریاض عطاری نے05 جنوری 2021ء بروز منگل مختلف اخبارات کے دفاتر میں
صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
اور مختلف شعبہ جات پر کالم لکھنے کا ذہن دیا۔
صحافیوں میں سینئر صحافی سرفراز احمد اور روزنامہ
پاکستان اخبار کے ڈپٹی بیوروچیف رانا عرفان شامل تھے ۔
دوسری جانب
ذمہ داران دعوت اسلامی نے روزنامہ بدلتا زمانہ کے چیف ایڈیٹر ملک ارشد
صاحب سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی عطاری نے
پاکپتن پریس کلب اور بابا فرید بلڈ بینک میں عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے مخاطب کو نماز کورس کرنے کی ترغیب
دلائی اور 27 جنوری2021ء کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی
دعوت دیتے ہوئے بابا فرید بلڈ بینک اور پریس کلب میں میں صحافیوں کو یہ بیان دیکھانے کے حوالے سے کلام کیا ۔
واضح رہے!
صحافیوں اور عہدیداران کے نام یہ ہیں: وقار فرید جگنو صدر پریسں کلب پاکپتن شریف ، حیدر علی شہزادسیکرٹری انفارمیشن پریسں کلب
پاکپتن،محمد یوسف نائب صدر پریسں کلب رنگ شاہ،ندیم بھٹی ڈپٹی بیوروچیف ون منٹ نیوز
, سوہنی دھرتی , 2نیوز نوید انصاری اور شرافت بھٹی، شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
پاکپتن میں
صحافیوں سے ملاقاتیں

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی عطاری نے 03
جنوری 2021ء بروز اتوارپاکپتن میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع میں
نگران شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔ صحافیوں میں افتخار بھٹی صاحب ڈسٹرکٹ انچارج دنیا نیوز
پاکپتن،شیخ یوسف اور شیخ یعقوب، شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

فیضان مدینہ
پاکپتن شریف میں03 جنوری 2021ء بروز اتوار صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن
مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن مجلس و رکن پاکپتن زون پیر فیضان
چشتی نے کیا۔ صحافیوں کو فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
وزٹ کروایا جبکہ رکن ریجن نے مدنی حلقہ لگایا۔
مدنی حلقے میں انہیں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی کاموں کے
حوالے سے آگاہ کیا گیا اور 27 جنوری2021ء
کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
صحافیوں کے
نام یہ ہیں: حسن عباس بخاری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن،شیخ منیر احمدصدر پریس کلب
پاکپتن،حاجی یاسین چوغطہ وائس چیئرمین پریس کلب پاکپتن،ارشد حسین سیدانفارمیشن سیکرٹری
ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن، سید نسیم عسکری افتخار حسین اور حافظ علی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

ریڈیو پاکستان
کے انچارج پروگرام محمد حسین کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارفیضان مدینہ میں وزٹ ہوا
جن کا استقبال رکن مجلس و رکن حیدرآباد زون محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ حیدر آباد عبدالغنی عطاری نے کیا۔
دوسری جانب محمد عارف عطاری نے حیدر آباد پریس کلب کے نئے منتخب صدر عبداللہ شیخ کو مبارک باد دیتے ہوئے سینئر صحافی جنید خانزادہ سے ملاقات کی اور انہیں 27 جنوری کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی
دعوت دی اور مقامات طے کیے۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

رکن مجلس و
رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارساہیوال زون میں
نگران زون سے تقرر کے حوالے سے بات چیت اور نگران کابینہ کے ساتھ صحافیوں سے
ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جہاں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا اور27 جنوری کو ہونے والے صحافی
اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دی جبکہ ذمہ داران کے ساتھ مشاروت پر مقامات طے کئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)

رکن مجلس و
رکن ملتان زون ریاض عطاری نے 03 جنوری 2021ء بروز اتوار روزنامہ نوائے وقت کے میگزین
ایڈیٹر سلیم ناز سے ملاقات کی انہیں دعوت
اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور آرٹیکل
لکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ
کے رسائل تحفے میں دیئے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ زون کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ میاں اسماعیل مسجد
کوئٹہ میں صحافت سے وابستہ افراد کے لیے 7 روزہ فیضان
نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا
شہزاد عطاری مدنی نے کورس میں شامل صحافیوں اور دیگر ذمہ داران کی نماز کے فضائل،
وضو، نمازی سے آگے گزرنے کا طریقہ، نماز کا عملی طریقہ، دینی معامالات کے حوالے سے تربیت کی ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)