
26
مارچ 2021ء کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن عارف عطاری اور نگران کابینہ
حیدر آباد دانش عطاری نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف جنید خانزادہ سے ان کے آفس
میں ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ
المدینہ کے کتابیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)
فیضان مدینہ لاہور
میں میاں افتخار الحسن کے والد کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع

میڈیا ڈیپاڑٹمنٹ آف دعو ت اسلامی کے زیر اہتمام
26 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سینئر صحافی میاں
افتخار الحسن کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ
افراد کی شرکت نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔
میاں افتخار الحسن کو فیضان مدینہ میں قائم
مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
26 مارچ 2021ء کو ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ
پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن لاہور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
محمد عثمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی
و فلاحی کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا۔ اس موقع صدر پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق، سینئر صحافی جمیل احمد اور سینئر صحافی حفیظ
قریشی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
26 مارچ 2021ء کو حویلیاں خیبر پختونخواہ
پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سینئر صحافی و عہدیداران سمیت میڈیا
سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
رکن ریجن لاہور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی محمد
عثمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی قادر بخش اور جنرل سیکرٹری نثار احمد خاکساربھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اوکاڑہ میں ”گرین پاکستان مہم“ کا آغاز ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع
عطاری نے سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر پودے
لگائے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ ماحول کو پاک صاف بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنے بچوں کو
پاکیزہ ماحول فراہم کرنا ہے تو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔
اس موقع
پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد یار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
25 مارچ 2021ء کو مانسہرہ پریس کلب میں صحافی اجتماع ہوا جس میں سینئر صحافی و عہدیداران
سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
بتایا۔صحافیوں نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ”گرین پاکستان مہم“ کا حصہ بنتے
ہوئے پریس کلب میں پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر رکن مجلس و رکن لاہور یجن محمد عثمان عطاری
بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار
حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021ء بروز پیر ذمہ داران نے لاڑکانہ اور سکھر پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک
میڈیا کے نمائندگان سمیت لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ
کلھوڑو، لالہ اختیار منگی، اشفاق علی ، ریاض احمد سوھو، صلاح الدین سوھو، حضور بخش
سانگی، مذہبی شخصیت شمس الدين سوھو، سمیت
دیگر افراد موجود تھے۔ دعوت اسلامی کے وفد
نے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف
پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی ایک پرامن دینی غیر سیاسی
تحریک ہے، جس کے امیر حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی انتھک کوششوں سے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کی اصلاح ہوئی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کی دینی خدمات سے دنیا بھر
میں دعوت اسلامی کا پیغام عام ہورہا ہے۔ میڈیا سے وابستہ افراد میں ماہنامہ فیضان
مدینہ بھی پیش کیا گیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
حیدر آباد
میں شعبہ ذمہ داران روزنامہ خبریں اخبار
کے بیوروچیف صابر فیاض سے ملاقات

میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021ء بروز پیر حیدر آباد
میں شعبہ ذمہ داران نے حیدرآباد روزنامہ
خبریں اخبار کے بیوروچیف صابر فیاض سے ملاقات کی ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی محمد عارف عطاری نے دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے آگاہ کیا
بالخصوص فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر بیوروچیف نے
دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار
میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021ء
بروز پیر خیبرپختونخواہ لکی مروت کے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا ۔ میڈیا سے وابستہ افراد نے رکن شوریٰ سے
ملاقات کی اور تحائف حاصل کئے اس اجتماع
میں ان صحافیوں ثمرگل مروت سابق صدر عرفان اللہ خان سیکرٹری جنرل ، قطب الدین بٹنی
نائب صدر ، تکریم الحق جوائنٹ سیکرٹری ، اشفاق خان مروت پریس سیکرٹری ، احسان اللہ
فنائنس سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے
شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن میں 24 نیوز چینل کے سینئر صحافی پروڈکشن شفٹ انچارج کاشف کمبوہ
کا وزٹ
.jpeg)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 مارچ 2021ء بروز ہفتہ لاہور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں 24 نیوز چینل کے سینئر صحافی
پروڈکشن شفٹ انچارج کاشف کمبوہ نے وزٹ
کیا۔
رکن مجلس و
رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے ان اک خیر مقدم کیا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا وزٹ کروایا خصوصیت کے ساتھ
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:
اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ
2021ء بروز جمعرات رکن مجلس و رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے روزنامہ جنگ اخبار کے
سینئر صحافی تجمل گرمانی سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کے
حوالے سے آگاہ کیا۔ (اسرار حسین عطاری ۔ کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
اراکین میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے جمبر پریس کلب قصور میں صحافیوں کے درمیان
مدنی حلقہ
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ
2021ء بروز منگل لاہور میں اراکین میڈیا
ڈیپارٹمنٹ نے جمبر پریس کلب قصور میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا،جس میں پریس
کلب کے صدر چوہدری آصف تاج اور دیگر پریس کلب کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی شہزاد مدنی نے نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ )