میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021ء بروز پیر ذمہ داران نے لاڑکانہ اور سکھر پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک
میڈیا کے نمائندگان سمیت لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ
کلھوڑو، لالہ اختیار منگی، اشفاق علی ، ریاض احمد سوھو، صلاح الدین سوھو، حضور بخش
سانگی، مذہبی شخصیت شمس الدين سوھو، سمیت
دیگر افراد موجود تھے۔ دعوت اسلامی کے وفد
نے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف
پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی ایک پرامن دینی غیر سیاسی
تحریک ہے، جس کے امیر حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی انتھک کوششوں سے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کی اصلاح ہوئی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کی دینی خدمات سے دنیا بھر
میں دعوت اسلامی کا پیغام عام ہورہا ہے۔ میڈیا سے وابستہ افراد میں ماہنامہ فیضان
مدینہ بھی پیش کیا گیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)