میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 مارچ 2021 ء بروز پیر حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں پریس کلب کے صدر مظفر صاحب ، دیگر صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے  شرکت کی۔

محمد عارف عطاری (رکن مجلس حیدرآباد زون ذمہ دار) نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں کی اہمیت بیان کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و دنیاوی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)