.jpeg)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021ء بروز منگل لاہور ریجن، پشاور میں رکن لاہور ریجن و رکن مجلس نے سینئر کالم نگار، تجزیہ نگار سلیم صافی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ صبر کی تلقین
کرتے ہوئے مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔آخر میں امیر اہل سنت کی تصنیف
فیضان رمضان تحفے میں دی۔
نواب شاہ زون میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا نوشہرو فیروز پریس کلب کا دورہ
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل2021 ء بروز پیر سندھ، نواب شاہ زون میں میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے نوشہرو فیروز
پریس کلب کا دورہ کیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت
کی۔
رکن مجلس
محمود عطاری اور مجلس و رکن زون زوار عطاری اور دیگر ذمہ داران نے نوشہروفیروز پریس
کلب میں دورہ کے موقع پر عہدیداران اور دیگر
صحافیوں محمد شکیل آرائیں، محمد رمضان ترک، رانا شیر محمد راجپوت، غلام ممرتضیٰ
تگر، زاہد، راجپر، محبوب کلہوڑو سے ملاقات
کی۔
دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی
آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل
تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ،کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ودیگر ذمہ داران کے ہمرہ حیدرآباد پریس کلب کا دورہ
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021 ء بروز اتوارحیدر آباد میں رکن شوریٰ
حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ ودیگر ذمہ داران کے ہمرہ حیدرآباد پریس
کلب کا دورہ کیاجہاں میڈیا سے وابستہ افرادمیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
چینل فائیو اور خبریں گروہ آف نیوز پیپرز کے ایڈیٹرز ان چیف ضیاء شاہد مرحوم کے جنازہ میں شرکت
.jpeg)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل2021 ء بروز پیرسندھ، نواب شاہ زون میں میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے بھٹ شاہ اور بالا پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے
وابستہ صحافیوں عبدالجبار راجپوت، مستقیم سمو، اظہر رجپوت، سہیل احمد، محمدقاسم،
امتیاز احمد، اختیار علی میرجت، آصف راجپوت و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ انہیں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ
کراچی آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ۔کارکردگی ذمہ دار
میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
ارمابیل پریس
کلب میں صحافیوں کے عزیز و اقربا کی صحت یابی
کے لئے خصوصی قرآن خوانی و دعا کا انعقاد
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 اپریل 2021 ء بروز جمعرات کوئٹہ زون، اوتھل ، ارمابیل
پریس کلب میں صحافیوں کے عزیز و اقربا کی
صحت یابی کے لئے خصوصی قرآن خوانی و دعا کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔
رکن مجلس
لسبیلہ کابینہ جہانزیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے مایوسی کی مذمت بیان کی اور شرکا کو دعا کا اہتمام کرتے رہنے
کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری ۔کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل لنڈی کوتل خیبر ایجنسی پریس
کلب میں صحافی اجتماع کا انعقادکیا گیا جس
میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
رکن مجلس
محمد عثمان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا
اور دعوت اسلامی کی دینی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس اجتماع میں صدر پریس کلب عمران
شینوار، نائب صدر احمد نبی، سیکرٹری جنرل عمر اور دیگر سینئر صحافیوں اور ممبران
نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے رمضان
المبارک کے بعد فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں حاضری کی نیت کا اظہار کیا۔
پشاور خیبر
پختونخواہ میں ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداد
اللہ سے ان کے آفس میں ملاقات
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل پشاور خیبر پختونخواہ
میں ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداد اللہ سے ان کے آفس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملاقات کی۔
رکن مجلس
لاہور ریجن عثمان عطاری نے تھیلیسیمیا فری پاکستان بنانے کے حوالے سے گفتگو کی،
پلانٹیشن کے بارے میں مکمل آگاہی دی، ایف جی آر ایف کا مکمل تعارف دیا، اور مدنی چینل
انگلش، اردو، بنگلہ، عربی اور کڈز مدنی چینل کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی جی صاحب کی
طرف سے مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
لاہور ریجن، صحافی، اینکر پرسن اور میڈیا سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں لاہور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں میڈیا سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔
رکن مجلس و
رکن لاہور جنوبی زون کے محمد شہزاد مدنی نے سینئر اینکر پرسن اسامہ غازی، سینئر
صحافی ہمایوں سلیم، سینئر صحافی و اینکر پرسن سلمان قریشی سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دنیا بھر
میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا، فیضان
مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور فیضان رمضان کتاب تحفے میں دی۔ (رپورٹ: اسرار
حسین عطاری۔کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04 اپریل 2021 ء بروز اتوار مہمند ایجنسی، خیبر
پختونخواہ پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں صدر و عہدیداران اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ مہمند ایجنسی پریس کلب میں صدر پریس
کلب مشترم خان مہمند، نائب صدر جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور دیگر سینئر صحافیوںکو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں،
صحافیوں نے آنے والے جمعہ، ہفتہ، اتوار فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں گزارنے کی نیت کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
اینکر پرسن و کالم نگار اسامہ غیور اختر کی والدہ محترمہ کے لیے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 اپریل 2021 ء بروز جمعہ لاہور فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن میں اینکر پرسن و کالم نگار اسامہ غیور اختر کی والدہ محترمہ کے لیے ایصال
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شورٰی کے رکن الحاج یعفور رضا
عطاری نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔