میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل لنڈی کوتل خیبر ایجنسی پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقادکیا گیا  جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن مجلس محمد عثمان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس اجتماع میں صدر پریس کلب عمران شینوار، نائب صدر احمد نبی، سیکرٹری جنرل عمر اور دیگر سینئر صحافیوں اور ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے رمضان المبارک کے بعد فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں حاضری کی نیت کا اظہار کیا۔