میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل2021 ء بروز پیرسندھ، نواب شاہ زون میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے بھٹ شاہ اور بالا پریس کلب  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں عبدالجبار راجپوت، مستقیم سمو، اظہر رجپوت، سہیل احمد، محمدقاسم، امتیاز احمد، اختیار علی میرجت، آصف راجپوت و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ انہیں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ۔کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)