میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، چکدرہ میں رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور رکن پشاور زون محمد معطر علی نے سینئر صحافی و کالم نگار و جوائنٹ سیکرٹری چکدرہ پریس کلب ظفر علی شاہ صاحب سے ملاقات کی۔  دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون، فیضان مدینہ حافظ آباد میں  صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں سابق صدر، جنرل سیکرٹری، پریس کلب ممبران و جرنلسٹ یونین کے صدر و عہدیداران سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ زون ذمہ دار محمد فاروق عطاری مدنی نے بھی بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی ۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے عملی طور پر شریک ہونے کا ذہن دیا۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے حافظ آباد فیضانِ مدینہ اجتماع کے بعد صحافیوں کے مدنی حلقے میں بیان کیا اور صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون، خضدار پریس کلب میں مدنی حلقہ  ہوا جس میں صدر پریس کلب منیر نور، چیئرمین پریس کلب عبداللہ اور دیگر شخصیات سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن کوئٹہ زون محمد منیر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ آخر میں فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نواب شاہ زون ، ٹنڈوآدم خان پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں صحافیوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار محمد زوار عطاری نے رکن مجلس محمود عطاری ،نواب شاہ زون کے رکن محمد زوار عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈو آدم خان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی ۔ نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف دیا۔

گزشتہ دنوں سینئر صحافی روزنامہ جنگ اخبار کے بیوروچیف سلیم آزاد کے بھائی کے انتقال پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے  جنازے میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مبلغ دعوت اسلامی سید ریحان عطاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں میر پورخاص زون کے رکن سید کامران عطاری اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، خیبر پختونخواہ، لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری  نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کے ہمراہ تیمر گرہ پریس کلب میں امجد صدر پریس کلب، نواب باچہ نائب صدر، سینئر صحافی حنیف اللہ، سینئر صحافی رحیم اللہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور شعبہ FGRF کا تعارف کا تعارف دیا۔ آخر میں فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ایبٹ آباد میں سینئر صحافی و کالم نگار گوہر علی گوہر سے ان کے بھائی کے انتقال پر رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور رکن پشاور زون محمد معطر علی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے  تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائے مغفرت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ایبٹ آباد و بونیر پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر نوید صاحب اور ضلع بونیر پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا آئندہ ہفتے کو وزٹ کرنے اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، مالاکنڈ ڈویژن بٹ خیلہ کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد سمیت شاہ فیصل افغانی صدر پریس  کلب چکدرہ ، جاوید الرحمان جنرل سیکرٹری چکدرہ پریس کلب ، اسرار خان ممبر چکدرہ پریس کلب ، ہاشمی چیئرمین کبل پریس کلب ، جمعہ رحمن افگار چیئرمین بٹ خیلہ پریس کلب ، خان اکبرسوات کوھستان یونین آف جرنلسٹس ، افضل شاہ باچا چیرمین خوارہ خیلہ پریس کلب ، سینئر صحافی قوت خان کلام، حلیم اسدممبر تیمرگرہ پریس کلب اور ظاہر شاہ سابق صدر پریس کلب شانگلہ نے شرکت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ رکن لاہور یجن محمد عثمان عطاری اور پشاور زون ذمہ دار محمد معطر علی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صحافیوں سے ملاقاتیں کی ۔ دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کا تعارف دیا اور فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور کتب و رسائل بھی عطا کیں۔اجتماع میں سابق صدر پریس کلب، جنرل سیکرٹری،صدر جرنلسٹ یونین و پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021ء بروز  منگل لاہور جنوبی زون میں رکن مجلس و لاہور جنوبی زون ذمہ دار محمد شہزاد عطاری مدنی نے لاہور پریس کلب کے نائب صدر، لاہور رنگ چینل کے سینئر صحافی سلمان قریشی سے ملاقات کی۔

لاہور جنوبی زون ذمہ دارمحمد شہزاد عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروایا اور فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ سمندری گنبد تحفے میں دیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مئی 2021ء بروز پیر نواب شاہ زون، ٹنڈو آدم، مہران پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار محمد زوار عطاری نے بیان میں نیکی کی دعوت دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔ 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔