میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 مئی 2021ء  بروز جمعہ لاہور جنوبی زون رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی زون محمد شہزاد مدنی نے سینئر صحافی و کالم نگار ضمیر احمد آفاقی سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کرویا اور فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 مئی 2021ء  بروز جمعہ سندھ، نواب شاہ زون سینئر صحافی اکرم قائم خانی کے انتقال پر رکن زون محمد زوار عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بیت شاہ پریس کلب کے صدر سردار محمد گل حسن اور جیونیوز کے صحافی محمد احسان قائم خانی سے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں 07 مئی 2021ء جمعہ لاہور ریجن فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں  سینئر صحافیوں کی آمدہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

سینئر صحافی وحید بٹ نیو ٹی وی ، اویس راضی ایڈیٹر ان چیف میڈیاگروپ، عاشق چودھری سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین ، قسیم گورائیہ ، اور سینئر تجزیہ کار بول نیوز بابر ڈوگر نے نماز عصر فیضان مدینہ میں ادا کی۔ عصر کے بعد بیان و دعائے افطار کا سلسلہ ہوا ۔ مزید بعد نماز مغرب رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے خصوصی بیان میں بھی شرکت کی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، رائیونڈ سٹی میں صحافی افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران جنوبی زون حاجی عبدالرشید عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ عظیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران  اور صحافیوں آصف نعیم شیخ صدر رائیونڈ پریس کلب، ملک شرافت علی بابوصدر پریس کلب سندر، مہر محمد نوید احمد صدر پنجاب راجہ جنگ پریس کلب، رانا زاہد عمران صدر راجہ جنگ پریس کلب، حاجی عبدالقادر صدر تحصیل پریس کلب کوٹ رادھا کشن، ڈاکٹر الیاس نائب صدر رائیونڈ پریس کلب، رانا نصیر احمد انجم سیکرٹری پریس کلب سندر، علی حسن نمائندہ پریس کلب سندر، میاں منصب اشرف سینئر نائب صدر سندر پریس کلب، غلام الہٰی فنانس سیکرٹری سندر پریس کلب، رانا عدنان خان صدر راجہ جنگ پریس کلب، رانا یوسف علی چیئرمین راجی جنگ پریس کلب، شاہد علی سلطانی سیکرٹری راجہ جنگ پریس کلب اور محمد آصف سیکرٹری نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن لاہور جنوبی زون شہزاد مدنی بھی موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن مانگا منڈی پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان  افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران جنوبی زون حاجی عبدالرشید عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ حاجی عاشق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور کثیر تعداد میں صحافیوں میاں عامر احمد شیخ صدر پریس کلب مانگا منڈی، ڈاکٹر ندیم آصف چودھری صدر پریس کلب چوہنگ نمائندہ ایکسپریس، صلابت نوشاہی نمائندہ جنگ/ جیو، مہرعدنان صدر رائیونڈ پریس کلب نمائندہ نوائے وقت، ملک ممتاز حسین نمائندہ روزنامہ پاکستان، ذیشان بھٹی سیکرٹری اطلاعات پریس کلب مانگا، رانا اشفاق احمد سرپرست مانگا پریس کلب روزنامہ جناح، عابد بھٹی چیئرمین پریس کلب مانگا، سید ناظم رضا سینئر وائس چیئرمین پریس کلب مانگا، عطاء اللہ بھٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب مانگا، رانا تنویر خان نائب صدر پریس کلب مانگا، ارشد چودھری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب مانگا، محمد رمضان منشاء سیکرٹری اطلاعات پریس کلب مانگا، شیخ ناصر نائب صدر پریس کلب مانگا، میاں تنویر احمد جاوا نمائندہ روزنامہ ترجمان، شیخ ذیشان لیاقت ایگزیکٹو ممبر پریس کلب مانگا، محمد اکبر، فضیل احمد، رانا مبشرآف مراکہ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) آصف رشید صدر انجمن تاجران مانگا منڈی اور رکن مجلس رکن ریجن لاہور عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں قائم دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی کا سینئر صحافی و بیوروچیف سید رحت کاظمی اور سٹی ویلفیئر کے صدر و تاجر رہنما اسلم صاحب نے وزٹ کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ  کے تحت 28 ممالک میں قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ 22 مختلف کورسزکروانے پر دعوت اسلامی کی ان کوششوں کو سراہااس دوران رکن زون عارف عطاری اور عبدالغنی عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   کامونکی گوجرانوالہ زون میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لئے نجی چینلز نے کوریج کی صحافیوں نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور FGRF کی اس کاوش کو سراہا۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  گجرات، سیالکوٹ زون میں واقع فیضان مدینہ گجرات میں FGRF کے تحت بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔

اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لئے نجی چینلز نے کوریج کی صحافیوں عبدالستار دا صدر پریس کلب بیورو چیف ایکسپریس نیوزگجرات، ملک شفقت اعوان روزنامہ جنگ ، جلال الدین کرامت روزنامہ خبریں ، مرزا عامر بیگ روزنامہ اوصاف، صہیب سرور گجرات ٹائمز ، نعیم عظمت روزنامہ لیڈر اور مشتاق مغل روزنامہ گجرات ٹائمز نے بلڈ کیمپ اور فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور اپنے تاثرات بھی دیئے ۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروزپور لاہور میں صحافی کےلئے  افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران کابینہ محمد شہباز عطاری نے بیان کیا اور صحافیوں میں خصوصی دعا کروائی ۔

اس صحافی اجتماع میں سینئر صحافی ملک بشیر اعوان نشتر پریس کلب ، سینئر صحافی محمد سعید جٹ، اکبر علی بھٹی صدر پریس کلب نشتر ٹاؤن ، سینئر صحافی ملک صابر اعوان، رانا خلیل ضمیرممبر نشتر ٹاؤن پریس کلب ، ڈاکٹر ارشد چوہدری نشتر ٹاؤن پریس کلب ، لیاقت بخاری صدر پریس کلب ، سینئر صحافی عبدالستار عاجز، سینئر صحافی سہیل باجوہ ایکسپریس میڈیا گروپ ، ڈاکٹر عدنان صدر سٹی پریس کلب کاہنہ، سینئر صحافی رشید بھٹہ ممبر سٹی پریس کلب ، صحافی جاوید حاکم، نعمان گھمن ممبر نشتر ٹاؤن پریس کلب ، ولید بھٹی پریس کلب نشتر ٹاؤن ، سینئر صحافی عمران سندھو ایکسپریس میڈیا گروپ ، ڈاکٹر ارشد چوہدری سب ٹی وی ، سینئر صحافی میاں ریاض سب ٹی وی ، سینئر صحافی طارق محمود نشتر پریس کلب ، سینئر صحافی رانا خلیل ضمیر صدر پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن ، سینئر صحافی نعمان اکرم نیو ٹی وی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اس دوران رکن لاہور ریجن میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جوہرٹاؤن لاہور میں FGRF کے تحت بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لیے 8 مختلف نجی چینلز نے کوریج کی اور مختلف اخبارات کے نمائندگان نے بھی عوام سے تاثرات لئے اس دوران رکن ریجن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون فیضان مدینہ حیدرآباد میں بلڈ کیمپ لگا گیا جہاں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلیسیمیا اور دیگر بیمارمریضوں کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران پاکستان کے مختلف نجی چینلز نے کوریج کی اور لوگوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔اس موقع پر رکن زون عارف عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں صحافیوں کےلئے  افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن لاہور ریجن میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےذمہ دار عثمان عطاری نے صحافیوں کو تربیت کے مدنی پھول دئیے۔ اس اجتماع میں مختلف نیوز چینلز کے بیوروچیف صاحبان، فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے نمائندگان، اینکر پرسن، کالم نگار اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی اس دوران رکن مجلس و رکن زون محمد فاروق مدنی بھی ساتھ موجود تھے۔