میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور
ریجن، رائیونڈ سٹی میں صحافی افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران جنوبی
زون حاجی عبدالرشید عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ عظیم عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران اور صحافیوں آصف نعیم شیخ صدر رائیونڈ پریس کلب،
ملک شرافت علی بابوصدر پریس کلب سندر، مہر محمد نوید احمد صدر پنجاب راجہ جنگ پریس
کلب، رانا زاہد عمران صدر راجہ جنگ پریس کلب، حاجی عبدالقادر صدر تحصیل پریس کلب
کوٹ رادھا کشن، ڈاکٹر الیاس نائب صدر رائیونڈ پریس کلب، رانا نصیر احمد انجم سیکرٹری
پریس کلب سندر، علی حسن نمائندہ پریس کلب سندر، میاں منصب اشرف سینئر نائب صدر
سندر پریس کلب، غلام الہٰی فنانس سیکرٹری سندر پریس کلب، رانا عدنان خان صدر راجہ
جنگ پریس کلب، رانا یوسف علی چیئرمین راجی جنگ پریس کلب، شاہد علی سلطانی سیکرٹری
راجہ جنگ پریس کلب اور محمد آصف سیکرٹری نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن لاہور جنوبی زون
شہزاد مدنی بھی موجود تھے۔