12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                نواب شاہ زون میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا نوشہرو فیروز پریس کلب کا دورہ
									
									
																											Fri, 23 Apr , 2021
									
                                
																
								4 years ago
								
								
								
							میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل2021 ء بروز پیر سندھ، نواب شاہ زون میں میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے  نوشہرو فیروز
پریس کلب کا دورہ کیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد  نے  شرکت
کی۔
رکن مجلس
محمود عطاری اور مجلس و رکن زون زوار عطاری اور دیگر ذمہ داران نے نوشہروفیروز پریس
کلب  میں دورہ کے موقع پر عہدیداران اور دیگر
صحافیوں محمد شکیل آرائیں، محمد رمضان ترک، رانا شیر محمد راجپوت، غلام ممرتضیٰ
تگر، زاہد، راجپر، محبوب کلہوڑو سے ملاقات
کی۔
دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی
آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل
تحفے میں دیئے گئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ،کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
            Dawateislami