میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  16 مارچ 2021ء بروز منگل فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں کیپٹل نیوز کے سینئر صحافی عبدالجبار نے وزٹ کیا۔ رکن مجلس ابوبکر عطاری مدنی نے استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات جامعۃ المدینہ، مدرستہ المدینہ، فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ )


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیراہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس ، شمالی زون ذمہ دار محمد بلال عطاری نے 92 نیوز چینل کے سینئر اینکر پرسن و سینئر صحافی اسد اللہ خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اسد اللہ خان کے والد محترم کےانتقال پر تعزیت کی۔ دعائے مغفرت کے ساتھ ایصال ثواب بھی کیا اور آخر میں مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021 ء بروز جمعرات اراکین مجلس نے کراچی میں  اخبارات و نجی چینلز کے دفاتر میں نیکی کی دعوت دی جن میں صحافی برادری نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و رکن مجلس محمودعطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بدین پریس کلب میں اجتماع میلاد کا انعقاد کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے بھی بدین میں صحافیوں سے ملاقات کی اور خدمات دعوتِ اسلامی سے مختصر طور پر آگاہ کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021 ء بروز جمعرات ملتان میں روزنامہ آفتاب اخبار کے دفتر میں اجتماع ذکرونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ صحافیوں سے ملاقات کی اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔ اس اجتماع میں رکن مجلس ملتان زون ذمہ دارمحمد ریاض عطاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری :کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں اینکر پرسن میاں فاروق عارف اور چوہدری یونس انصاری کی آمد ہوئی جس پر رکن مجلس گوجرانوالہ زون فاروق مدنی نے استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا،  اس موقع پر شخصیات نےشیخ الحدیث مولانا اسد عطاری مدنی صاحب سے بھی ملاقات کی۔ اسرار حسین عطاری (کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی کاشف سلیمان کے والد محترم کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ زبیر عطاری نے خصوصی بیان کیا اور دعا کروائی اس دوران رکن مجلس لاہور ریجن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری: کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


25 فروری 2021 ء بروز جمعرات لاہور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں بٹ خیلہ، مالاکنڈ ایجنسی کے صحافیوں کی آمد ہوئی جن کامیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے اراکین مجلس عثمان عطاری، اور شہزاد مدنی نے استقبال کیا۔

صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے لاہور میں موجود مختلف مراکز و مدارس کا صحافیوں کو دورہ کروایا۔

مدرسة المدینہ کنزالایمان جوہر ٹاؤن اور جامعۃ المدینہ فیضان عطار ڈیفنس کا دورہ کروایا۔جامعۃ المدینہ کے پرنسپل مولانا عاصم مدنی نے صحافیوں کو بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

بعد نماز ظہر فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ کا دورہ کروایا۔مدرسۃ المدینہ کاہنہ نو کے پرنسپل اور دیگر فیضان مدینہ کے عملہ نے مدنی قافلے کا استقبال کیا۔ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں موجود فیضان آن لائن اکیڈمی اور مسجد و مدرسہ کا دورہ کروایا۔نماز عصر باجماعت فیضان مدینہ میں کاہنہ نو میں ادا کرنے کے بعد ، لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع خواتین کی زیر تعمیر 6منزلہ تربیت گاہ کا دورہ کروایا۔

بعد نماز مغرب لاہور پریس کلب میں جدول رہا ۔ لاہور پریس کلب کے عہدہ داران نے صحافیوں کے مدنی قافلے کا استقبال کیا۔لاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر جاوید فاروقی،سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چوہدری،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،سینئر صحافی عامر سلامت اور دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ۔ ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

روزنامہ جنگ اخبار کے آفس میں صحافی اجتماع کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس دوران رکن زون سید کامران عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس  میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

واضح رہے!حیدرآباد زون میں 3 مقامات پر اس اجتماع کو صحافیوں میں دکھانے کا اہتمام ہوا جس میں فیضان مدینہ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔اس اجتماع میں حیدرآباد رکن ریجن محبوب عطاری، رکن زون عارف عطاری، رکن کابینہ عبدالغنی عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

جنوبی لاہور زون کے شیخوپورہ پریس کلب میں اس اجتماع کو صحافیوں میں دکھانے کا اہتمام ہوا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا جس میں صحافیوں کی بڑی تنظیم پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ، چیئرمین راے قیصر عباس کھرل وائس چیئرمین حفیظ احمد ڈوگر، سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

ڈیرہ اللہ یار زون میں 4 مقامات پر اس اجتماع دیکھانے کا اہتمام ہوا جس میں سبی پریس کلب میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے نیز اس دوران رکن مجلس ڈیرہ اللہ یار زون وقار عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔

اوکاڑہ زون میں 4 مقامات پر اس اجتماع کو دکھانے کا اہتمام ہوا جس میں اوکاڑہ پریس کلب میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے، اس دوران رکن مجلس اوکاڑہ زون محمد یار عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)