میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیراہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس ، شمالی زون ذمہ دار محمد بلال عطاری نے 92 نیوز چینل کے سینئر اینکر پرسن و سینئر صحافی اسد اللہ خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اسد اللہ خان کے والد محترم کےانتقال پر تعزیت کی۔ دعائے مغفرت کے ساتھ ایصال ثواب بھی کیا اور آخر میں مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)