22 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اوکاڑہ میں ”گرین پاکستان مہم“ کا آغاز ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع
عطاری نے سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر پودے
لگائے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ ماحول کو پاک صاف بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنے بچوں کو
پاکیزہ ماحول فراہم کرنا ہے تو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔
اس موقع
پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد یار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)