فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں03 جنوری 2021ء بروز اتوار صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن مجلس و رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی نے کیا۔ صحافیوں کو فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جبکہ  رکن ریجن نے مدنی حلقہ لگایا۔

مدنی حلقے میں انہیں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور 27 جنوری2021ء کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

صحافیوں کے نام یہ ہیں: حسن عباس بخاری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن،شیخ منیر احمدصدر پریس کلب پاکپتن،حاجی یاسین چوغطہ وائس چیئرمین پریس کلب پاکپتن،ارشد حسین سیدانفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن، سید نسیم عسکری افتخار حسین اور حافظ علی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)