
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ رکن مجلس و رکن ریجن
فیصل آباد ارسلان عطاری نے جڑانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں رکن زون جڑانوالہ عاطف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے۔
مدنی حلقے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔ ان صحافیوں میں راجہ نسیم اکبر حیات بیوروچیف چینل، عدنان شاہ جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ، محمد حمزہ حریف نیوز بچیکی شہر، عبدالستار نوائے وقت، روزنامہ پاکستان، روزنامہ مشرق، محمد یوسف جناح ، سہیل گجر روزنامہ دنیا اور شاہد اقبال روزنامہ نئی بات شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
میڈیا چینل
سٹار ایشیاء کے نیوز اینکر راؤ آفاق احمد کا فیضان مدینہ پاکپتن شریف وزٹ

02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ میڈیا چینل سٹار ایشیاء
کے نیوز اینکر راؤ آفاق احمد نے فیضان مدینہ پاکپتن شریف کا وزٹ کیا جن کا
استقبال رکن مجلس و رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی نے کیا۔ انہیں دعوت اسلامی کی دینی
وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے ان کاموں کو
سراہا۔
دوسری
جانب پیر فیضان چشتی عطاری مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن زون نمائندہ بریلینٹ نیوز
کے پیر علی مجتبیٰ چشتی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور فیضان مدینہ میں وزٹ
کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

ملتان پریس
کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 01 جنوری 2021ء بروز جمعہ محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد جرنلسٹ، عہدیداران اور رکن مجلس ریاض عطاری سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی ۔
محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے
درمیان نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔( رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

رکن زون پشاور
و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے 30 دسمبر
2020ء بروز بدھ معطر علی پشاور پریس کلب میں روزنامہ کے چیف ایڈیٹر امجد علی یوسف
زئی ،روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر اکبر مسعود ،روزنامہ سرخاب پشاور کے ایڈٹر
عبد العلیم ،اے وی ٹی خیبر کے پی کے کے جنرل سیکر ٹری سید نسیم اقبال، روز نامہ
پاکستان پشاور اور روز ٹی وی کے پی کے بیورو چیف سید مظفر شاہ سمیت دیگر صحافیوں اور پریس کلب پشاور کےممبران
سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں رکن زون پشاور نے میڈیا سے وابستہ افراد
کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا
اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئےفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے قبول کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

رکن زون گوارد
و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے29 دسمبر 2020ء بروز منگل ارمابیل پریس
کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے درمیاں مدنی حلقہ لگایا جس میں رفیق تبسم
اور محمد حنیف چنا بھی موجود تھے ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو نماز کورس کرنے اور 27جنوری2021 کو
ہونے والے صحافی اجتماع میں شرکت کرنے کا دینی ذہن دیا جس پر ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صدر سلیم مجاہد نے کہا
کہ ہمارے پریس کلب میں نماز کورس کروایا جائے تاکہ ہمارے صحافی بھائی بھی نماز
کاطریقہ سیکھ کر ادا کریں ۔
صدر سلیم مجاہد نے مزید کہ نماز
ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے مگر غفلت سےبے شمار مسلمان نمازیں ادا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دعوت اسلامی
ماشاءاللہ بہت بہترین کام کررہی ہے اور ہم
ان شاءاللہ نماز کورس کرینگے اور صحافی اجتماع میں شرکت بھی کرینگے اس موقع پر رفیق تبسم اور محمد حنیف چنا
بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

27
دسمبر 2020ء بروز اتوارفیضان مدینہ میر پور خاص میں GTV نیوز
کے بیوروچیف انور بروھی کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس میر پور خاص زون ذمہ
دار سید کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
نے کیا۔
سید کامران
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا
اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ
کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اور رکن
سرگودھا زون محمد افضل عطاری نے پچھلے
دنوں سرگودھا کے شہر شاہپور اور خوشاب میں
مختلف دفاتر میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے نگران
شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔
دوسری جانب مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے تحت 25 دسمبر 2020ء بروز
جمعہ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور سے امیر اہلسنت کے حکم پر 3 دن کے مدنی قافلے راہ
خدا میں سفر کے لیے شیخوپورہ روانہ ہوئے جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری
سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمرا ہ صحافی
حضرات بھی شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
نواب شاہ پریس کلب میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری کی میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات

پچھلے دنوں د عوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سندھ کے شہرنواب شاہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں صدر پریس کلب سمیت دیگر عہدیداران نے رکن شوریٰ کو خوش آمدید کہا،ا س موقع پر میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت نگران کابینہ نواب شاہ اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات بھی موجود تھے۔
رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد دین اسلام
کی ترویج و اشاعت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کیلئے دعوت اسلامی
کا پلیٹ فارم آپ کے پاس ہے جس کے ساتھ ملکر آپ حضرات اپنے شعبہ میں رہتے
ہوئے اللہ اور
اسکے رسول کی رضا کیلئے نیکی کی دعوت کو عام کریں جبکہ رکن شوریٰ نے دعا فرمائی
اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہتا ہے۔صحافت
سے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ سمیت دیگر مدنی مراکز کا وزٹ بھی کرتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے
دعا فرمائی اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ
عبدالغنی عطاری نے 24 دسمبر 2020ء بروز
جمعرات کاوش اخبار کے سینئر صحافی سعید افضال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
واضح رہے ! پچھلے دنوں انکا ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں انکی ٹانگ کا فیکچر ہوا جس پر ذمہ داران نے انکی عیادت کی اور انہیں نگران شوریٰ کے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے بیان
کی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

رکن زون گوارد
و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار حب پریس
کلب کے صدر روزنامہ بولان حب کے ایڈیٹر بول نیوز کے رپوٹر محمد الیاس کمبوہ مہران
علی ابرو محمدحنیف سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں سمیت ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے آگاہ
کیا اور 25/26/27دسمبر 2020 میں ہونے والے تین دن مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب
دلائی۔
اس موقع پر
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے 27 جنوری 2021کو عالمی مدنی مرکز میں ہونے
والے صحافی اجتماع کی دعوت بھی دی جس پر حاضرین نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور امیر اہلسنت کی
دینی خدمات کو سراہا اور نیت کی کہ ہم اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے اور صحافی اجتماع میں شرکت کرینگے۔(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)
ہری پور خیبر
پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن کے ذمہ داران نے 20 دسمبر 2020ء بروز اتوار ہری پور خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں کے
درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے
آگاہ کیا۔ اس مدنی حلقے میں سینئر صحافیوں
او رعہدیداران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے19 دسمبر 2020ء بروز پیر
چارسدہ خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ ان صحافیوں کے نام یہ ہیں:
سینئر صحافی و
تجزیہ کار شاہ رضا،نمائندہ خصوصی KPK نیویارک ٹائیمزوائس آف امریکہ اور بی بی سی
پشتو شامل تھے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
دعوت اسلامی)