مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ رکن مجلس و رکن ریجن
فیصل آباد ارسلان عطاری نے جڑانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں رکن زون جڑانوالہ عاطف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے۔
مدنی حلقے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔ ان صحافیوں میں راجہ نسیم اکبر حیات بیوروچیف چینل، عدنان شاہ جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ، محمد حمزہ حریف نیوز بچیکی شہر، عبدالستار نوائے وقت، روزنامہ پاکستان، روزنامہ مشرق، محمد یوسف جناح ، سہیل گجر روزنامہ دنیا اور شاہد اقبال روزنامہ نئی بات شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)