رکن زون گوارد و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے29 دسمبر 2020ء بروز منگل ارمابیل پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور  انکے درمیاں مدنی حلقہ لگایا جس میں رفیق تبسم اور محمد حنیف چنا بھی موجود تھے ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو نماز کورس کرنے اور 27جنوری2021 کو ہونے والے صحافی اجتماع میں شرکت کرنے کا دینی ذہن دیا جس پر ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صدر سلیم مجاہد نے کہا کہ ہمارے پریس کلب میں نماز کورس کروایا جائے تاکہ ہمارے صحافی بھائی بھی نماز کاطریقہ سیکھ کر ادا کریں ۔

صدر سلیم مجاہد نے مزید کہ نماز ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے مگر غفلت سےبے شمار مسلمان نمازیں ادا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دعوت اسلامی ماشاءاللہ بہت بہترین کام کررہی ہے اور ہم ان شاءاللہ نماز کورس کرینگے اور صحافی اجتماع میں شرکت بھی کرینگے اس موقع پر رفیق تبسم اور محمد حنیف چنا بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)