مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے20 دسمبر 2020ء بروز اتوار پشاور خیبر پختونخواہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی ان صحافیوں کے نام یہ ہیں۔

فداخٹک صدرخیبریونین آف جرنلسٹس ،بیوروچیف نیوٹی وی،بخت زادہ یوسفزئی نائب صدرپاکستان یونین آف جرنلسٹ ،ناصرحسین سابق صدر پشاور پریس کلب،محمد نعیم جنرل سیکٹری خیبریونین آف جرنلسٹ شامل ہیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


رکن کابینہ و رکن مجلس پیر فیضان چشتی عطاری نے  فیصل آباد میں قائم بی بی سی ڈیلی نیوز کے آفس میں مختلف صحافیوں اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیضان چشتی عطاری پاکپتن کابینہ ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ صحافیوں اور سیاسی شخٖصیات کہ نام درج ذیل ہیں۔

محمدافضال چشتی مرکزی چیئرمین لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان، عدنان علی حسینی ایڈووکیٹ مرکزی نائب چیئرمین لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان،محمد اکمل چشتی صاحب مرکزی صدر لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان، چوهدری فیاض صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری لاء اینڈ جرنلسٹ گروپ آف پاکستان اور نثار حسین صاحب چیف کرائم رپورٹر بی بی سی ڈیلی نیوز بھی شامل تھے۔


پچھلے دنوں فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں پریس کلب قبولہ شریف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں مزمل حسین جوئیہ کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


16 دسمبر 2020ء بروز بدھ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہری پور خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران  نے پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمت دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی اور ہری پور خیبر پختونخواہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد کی خبر دی ۔

واضح رہے ! صحافیوں میں حافظ جاوید الحق جنرل سیکرٹری ،سینئر صحافی بیوروچیف ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی ،سینئر صحافی سید مبارک شاہ،سینئر صحافی فیاض خان ،سینئر صحافی بیوروچیف مشرف ہزاروی ،سینئر صحافی رپورٹر ملک نوید اور عثمان عطاری شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


05 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

رکن مجلس نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

صحافیوں میں حیدر علی شہزاد صاحب انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب پاکپتن شریف،ندیم بھٹی صاحب پریزیڈنٹ بابا فرید بلڈ بنک،شہباز مہارصاحب وائس چیئرمین بابا فرید بلڈ بنک سمیت ملک سلمان صاحب سٹی پریزیڈنٹ بابا فرید بلڈ بنک شامل تھے۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران  و رکن زون عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے02 دسمبر 2020ء بروز بدھ ماتلی پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے آنے والے بدھ کو پریس کلب میں محفل میلاد کروانے کا ذہن دیا جس پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ذ مہ داران دعوت اسلامی نے صحافیوں میں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران رکن زون عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری  نے 02 دسمبر 2020ء بروز بدھ ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں سینئر صحافی و صدر پریس کلب غلام نبی اور دیگر صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا گیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


سینئر صحافی اینکر پرسن مبشر لقمان اور سینئر صحافی عمران میر اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 17 نومبر 2020ء بروز منگل حافظ آباد پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہواجس میں رکن زون محمد فاروق مدنی سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی -میلاد اجتماع میں نگران کابینہ دانیا ل رضا عطاری نے بیان کیا۔

دوسری جانب17 نومبر 2020ء بروز منگل سرگودھا پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رکن مجلس ارسلان عطاری سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع میلاد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری صاحب نے بیان فرمایا۔ ( رپورٹ :مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار اسرار حسین عطاری)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 14 نومبر 2020ء بروز ہفتہ نارووال پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ نارووال سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی -میلاد اجتماع میں رکن مجلس فاروق مدنی نے بیان کیا۔

دوسری جانب 16 نومبر 2020ء بروز پیر روز نیوز کے سینئر صحافی عاشق حسین شاہ صاحب کے گھر پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن مجلس عارف عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے شرکت کی ۔ میلاد اجتماع میں نگران کابینہ حیدر آباد دانش عطاری نے بیان کیا-( رپورٹ :مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار اسرار حسین عطاری)


دعوت اسلامی کی  مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 نومبر 2020ء بروز جمعرات رکن زون گوارد و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے حب پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے درمیا ن مدنی حلقہ لگایا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات سمیت دیگر مدنی کاموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔صحافیوں میں حب پریس کلب کے آفس سیکٹری روزنامہ بولان کے رپوٹر لال محمد برفت، عاشق بلوچ، نواز بلوچ، راو اختر دیدار علی رونجہ، سلیم برفت، ابراہیم کمبوہ، عزیز لاسی، حاجی نواز شامل تھے۔

دوسری جانب مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کالیکی منڈی پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون نے بیان کیا۔ اس میلاد اجتماع میں کثیر تعداد میں صحافیوں سمیت رکن زون محمد فاروق مدنی نے شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس  میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 11 نومبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے شیخوپورہ پریس کلب کے سابق صدر و بیوروچیف سماء نیوز شہباز خان کے بیٹے کا ایکسیڈینٹ ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال میں جاکر عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب میر پور خاص پریس کلب میں اراکین مجلس کا جدول ہوا جس میں پریس کلب کے صدر راشد سلیم اور میٹو چینل کے شہزاد اور دیگ سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے تحفے میں رسائل دیئے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)