ہری پور خیبر
پختونخواہ کے ذمہ داران کی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
16
دسمبر 2020ء بروز بدھ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ہری پور خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران نے پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے پوری دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمت دین کرنے والی عاشقان رسول
کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں آگاہی دی اور ہری پور خیبر پختونخواہ
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد کی خبر دی ۔
واضح رہے !
صحافیوں میں حافظ جاوید الحق جنرل سیکرٹری ،سینئر
صحافی بیوروچیف ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی ،سینئر صحافی سید مبارک شاہ،سینئر صحافی
فیاض خان ،سینئر صحافی بیوروچیف مشرف ہزاروی ،سینئر صحافی رپورٹر ملک نوید اور
عثمان عطاری شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)