27 دسمبر 2020ء بروز اتوارفیضان مدینہ میر پور خاص میں GTV نیوز کے بیوروچیف انور بروھی کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس میر پور خاص زون ذمہ دار سید کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا۔

سید کامران عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)