مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اور رکن سرگودھا زون محمد افضل عطاری  نے پچھلے دنوں سرگودھا کے شہر شاہپور اور خوشاب میں مختلف دفاتر میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے نگران شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے تحت 25 دسمبر 2020ء بروز جمعہ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور سے امیر اہلسنت کے حکم پر 3 دن کے مدنی قافلے راہ خدا میں سفر کے لیے شیخوپورہ روانہ ہوئے جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمرا ہ صحافی حضرات بھی شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)