نواب شاہ پریس کلب میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری کی میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات
پچھلے دنوں د عوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سندھ کے شہرنواب شاہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں صدر پریس کلب سمیت دیگر عہدیداران نے رکن شوریٰ کو خوش آمدید کہا،ا س موقع پر میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت نگران کابینہ نواب شاہ اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات بھی موجود تھے۔
رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد دین اسلام
کی ترویج و اشاعت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کیلئے دعوت اسلامی
کا پلیٹ فارم آپ کے پاس ہے جس کے ساتھ ملکر آپ حضرات اپنے شعبہ میں رہتے
ہوئے اللہ اور
اسکے رسول کی رضا کیلئے نیکی کی دعوت کو عام کریں جبکہ رکن شوریٰ نے دعا فرمائی
اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہتا ہے۔صحافت
سے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ سمیت دیگر مدنی مراکز کا وزٹ بھی کرتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے
دعا فرمائی اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)