21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
01
نومبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں میلاد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نیشنل
پریس کلب انور رضا، عامر بٹ ، گورننگ باڈی کے ممبران ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام
آباد یونین آف جرنلسٹ طارق ورک ، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب سمیت سینئر
جرنلسٹ نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی ابوبکر عطاری مدنی
رکن زون نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)