15 اکتوبر 2020ء بروز  جمعرات پبلک نیوز کے اینکر توصیف احمد اور جیو نیوز کے سینئر صحافی امتیاز کوکب کی فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں آمد ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

ذمہ داران نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعباجات (مجلس اجارہ، مجلس تعمیرات، مجلس مالیات، فیضان آن لائن اکیڈمی) سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)