18 اکتوبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ ملتان زون  کے رکن مجلس ریاض عطاری اور دیگر اراکین کابینہ اور صحافیوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے 3 دن کے مدنی قافلے میں ملتان سے مری کا سفر کیا جہاں مری کے علاقے باڑیاں میں 3 دن مقامی مسجد میں قیام کیا ۔

مدنی قافلے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے جدول کے مطابق مدنی حلقوں میں علم دین سیکھنے اور سیکھانے کا سلسلہ کیا جس میں رانا عرفان، 92 اخبار وچینل مذہبی بیٹ رپورٹر آصف، ایجوکیشن بیٹ رپورٹر اوصاف اخبار ارشد ملک، واپڈا بیٹ اوصاف اخبار اشرف جاوید، خبریں اخبار فوٹو گرافر ثقلین سانول، اور سابق یو سی نائب ناظم سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)