صدر پریس کلب کوٹ مومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت کوٹ مومن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں صدر
پریس کلب کوٹمومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔
واضح رہے ہفتہ وار
اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر صدر پریس
کلب کوٹ مومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے رکن شوری و ریجن نگران اور نگران بھلوال زون سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
سینئر صحافی میاں مقصود احمد اور سینئر صحافی ملک محمد فضل
کافیضان مدینہ وزٹ

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت 14 اکتوبر 2020ءبروزبدھ
سرگودھا میں صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور صحافیوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا ریجن ذمہ
دار محمد ارسلان عطاری نے ان کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔
اس موقع پر رکن شوری حاجی وقارالمدینہ سے بھی ملاقات کاسلسلہ ہوا رکن شوری نے صحافیوں
کو نیکی کی دعوت دیتے ہو ئے میلاد اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ذمہ داران دعوت
اسلامی کی پبلک نیوز چینل کے اینکر سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون
شہزاد عطاری نے پبلک نیوز چینل کے اینکر سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور
لاہور ریجن نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی
سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ رکن لاہور ریجن نے گرین ٹاؤن اخبار مارکیٹ عباس عطاری
کے گھر انکے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ (اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر کو ہونے والے عرس اعلیٰ حضرت اور دستار فضیلت اجتماع حیدرآباد
میں صحافیوں نے شرکت کی۔ دستار فضیلت کے پرمسرت لمحات کو دیکھ کر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے علماء کرام
پروڈیکشن کو خوب سراہا۔(اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار کی خبریں
اخبار ادارتی انچارج یونس عدیم سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12
اکتوبر 2020ء بروز پیر ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار نے ملتان زون میں خبریں اخبار ادارتی انچارج یونس عدیم سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مبلغ
دعوت اسلامی نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(اسرار عطاری پاک آفس
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت
12 اکتوبر 2020ء بروز پیر ملتان پریس کلب میں میلاد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع میں ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار نے میلاد مصطفیٰ کے موضع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور صحا فیوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(اسرار عطاری پاک آفس
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 11 اکتوبر
2020ء بروز اتوار اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لیے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
فیضان نماز کورس کو اہتمام کی گیا جس میں انہیں نماز کے مسائل اور نماز کا پریکٹیکل
کرایا گیا اور اسکے بعد دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی،
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی اور دیگر صحافیوں کی رکن شوریٰ ابراہیم باپو سے ملاقاتیں کروائی گی
اور داتا دربار صحافیوں کی حاضری کروا کر
بعد نماز عشاء صحافیوں کو الوداع کیا گیا۔
واضح رہے اس موقع پر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو
خوب سراہا اپنے تاثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔
اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں حاضری

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت09 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک اپر سوات پریس کلب کے
صحافیوں کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضان نماز کورس کے لیے حاضری ہوئی
جن کا پھرپور انداز سے استقبال لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی
زون شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔
اس موقع پر صحافیوں نے فیضان مدینہ کورس میں شرکت کی اور
نماز کے مسائل سیکھتے ہوئے نماز کا پریکٹیکل کیا جس پر صحافیوں نے خوشی
کا اظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کے
بارے میں اپنے تاثرات دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دین کی خدمات کو سراہا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 07 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے پی
ٹی وی کے جی ایم فیاض وڑائچ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ریجن
ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور پی
ٹی وی پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بیان چلا نے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے نیت کا اظہار کیا۔ ریجن ذمہ دار نے اس موقع پر انہیں فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کے وزٹ کی دعوت دی۔
(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

06 اکتوبر
2020ء بروز منگل امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ ماجدہ کی
سالانہ برسی کے موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت فقیر کاپڑ
علاقے کی مقامی مسجد میں ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں صحافیوں نے شرکت کی
اور رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری سے
ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے ! ان صحافیوں میں ہارون آرائیں، نور عالم شاہ اور رکن
زون و رکن مجلس عارف عطاری بھی موجود تھے۔

06 اکتوبر
2020ء بروز منگل فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر و بیوروچیف ایکسپریس نیوز و اینکرپرسن حافظ شاہد منیر کی آمد ہوئی ۔جن
کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی
اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔ انہیں مدنی
مرکز اور مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار
کیا۔

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
گوجرانوالہ زون کے تحت05 اکتوبر 2020ء بروز اتوار وزیر آباد جامعۃ المدینہ میں
صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے بیان کیا اس اجتماع
میں وزیر آباد پریس کلب کے چیئر مین صابر حسین بٹ، صدر افتخار بٹ، جنرل سیکرٹری
شہباز بخاری، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کاشف صاحب اور مختلف اخبارات و چینلز
کے 26 صحافیوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے بعد صحافیوں کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا
گیا ۔