مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت09 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضان نماز کورس کے لیے حاضری ہوئی جن کا پھرپور انداز سے استقبال لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔

اس موقع پر صحافیوں نے فیضان مدینہ کورس میں شرکت کی اور نماز کے مسائل سیکھتے ہوئے نماز کا پریکٹیکل کیا جس پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کے بارے میں اپنے تاثرات دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دین کی خدمات کو سراہا۔