میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت5اکتوبر2020ء بروز پیر ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے سرگودھا میں صحافیوں سے ملاقات کاسلسلہ کیا۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا جبکہ فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر صحا فیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 03 اکتوبر 2020ء بروز  جمعۃ المبارک فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں جمعہ کے دن روزنامہ پاکستان اور نیو ٹی وی چینل کے سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

صحافیوں نے نماز جمعہ فیضان مدینہ میں ادا کی اس کے بعد دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات (مدرستہ المدینہ آن لائن، لاہور ریجن آفسزز، اثاثہ جات، فنانس ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کیا۔ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 02 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ  حیدر آباد میں قائم دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ آن لائن کا سوشل میڈیا B-TV کی ٹیم نے وزٹ کیا جن کا استقبال اراکین مجلس اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جن میں مختلف ممالک میں سے پڑھنے والے طلباء سے انکی بات کروائی شخصیات نے طلباء سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ پر ایک ڈاکومنٹری بھی تیار کی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا اظہار کیا ۔ یادرہے ۱وزٹر میں علی رانا سمیت سید ابرار احمد بھی شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


 میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی گوجرانوالہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے 02 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک اینکرپرسن حافظ سکندر اعظم سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیت کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ گوجرانوالہ کے وزٹ کرنے کی عوت بھی دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن کے رکن  کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری نے 01 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات عارف والا پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ پاکپتن کے وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ یادرہے !صحافیوں میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں مزمل حسین جوئیہ سمیت ملک شفیق احمد نمائندہ آپ نیوز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی  مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 01 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر و ایکسپریس نیوز کے اینکر حافظ شاہد منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن مجلس نے شخصیت کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ دور میں عوامی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ گوجرانوالہ کے وزٹ کرنے کی عوت دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی  مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 01 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور میراں حسین زنجانی کابینہ ذمہ دار نے فیروز والہ پریس کلب میں سینئر صحافیوں سمیت مختلف عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔

عثمان عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی سرگرمیوں ،عوام کی خیر خواہی اور مدنی کاموں کے حوالے آگاہ کیا ملاقات میں پریس کلب کے سینئر صدر آصف بھٹی، جنرل سیکرٹری وحید صاحب، مقامی اخبار کے باؤ بشیر سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کے وزٹ کرنے کی بھی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شیخوپورہ پریس کلب میں سینئر صحافیوں اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔

عثمان عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکرٹری جنرل شیخوپورہ پریس کلب رانا عثمان سمیت جوئنٹ سیکرٹری شیخوپورہ پریس کلب ثمر علی موجود تھے جبکہ ذمہ داران دعوت اسلامی نے سینئر صحافی سابق صدر شیخوپورہ پریس کلب شہبازخان سے بھی انکے گھر پر ملاقات کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


29 ستمبر 2020ء بروز منگل حیدر آباد  کے علاقے فقیر کاپیڑ میں قائم دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ آن لائن کا مختلف چینلز کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں نے وزٹ کیا جن کا استقبال اراکین مجلس اور دیگر ذمہ داران نے کیا انہیں مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جن میں مختلف ممالک میں سے پڑھنے والے طلباء سے انکی بات اور ان سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا۔

صحافیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور کہا کہ دعوت اسلامی کے تحت 88 ممالک میں 32 مختلف کورسز کا ہونا یہ بہت بڑی خدمت ہے اور اس وقت دعوت اسلامی جدید دور میں ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں استعمال کر رہی ہے

واضح رہے !صحافیوں میں ٹنڈو جام پریس کلب کے سابق صدر محمد اختر، سچ نیوز چینل کے بیوروچیف جہانزیب، اخبار نو کے بیوروچیف عبدالرشید سمیت میڈیا سے وابستہ محمد عمران موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی  اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پرملتان زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں کے ساتھ مل کر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


 پچھلے دنوں جمعۃ المبارک فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا صحافیوں نے نماز جمعہ کی ادائگی فیضان مدینہ میں کی ۔

بعد نماز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا صحافیوں کے نام یہ ہیں سینئر صحافی سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب افضال طالب، سینئر صحافی عامر بٹ، سینئر صحافی فنانس سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ بدر ظہور چشتی سمیت دیگر صحافی حضرات موجود تھے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت  23 ستمبر 2020ء بروز بدھ حیدر آباد زون کے رکن محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی نے اے پی پی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف جاوید چنا سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کےدینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کتب تحفے میں دیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)