مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 11 اکتوبر 2020ء بروز اتوار اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لیے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں فیضان نماز کورس کو اہتمام کی گیا جس میں انہیں نماز کے مسائل اور نماز کا پریکٹیکل کرایا گیا اور اسکے بعد دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی اور دیگر صحافیوں کی رکن شوریٰ ابراہیم باپو سے ملاقاتیں کروائی گی اور داتا دربار صحافیوں کی حاضری کروا کر بعد نماز عشاء صحافیوں کو الوداع کیا گیا۔

واضح رہے اس موقع پر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اپنے تاثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔