پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت       کوٹ مومن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں صدر پریس کلب کوٹمومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

واضح رہے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کوٹ مومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے رکن شوری و ریجن نگران اور نگران بھلوال زون سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)