مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن کابینہ  کے رکن و رکن مجلس پیر فیضان چشتی عطاری نے07 ستمبر 2020ء بروز پیر سینئر صحافی و اینکر پرسن نیوز چینل کے بیوروچیف سید مشتاق حسین شاہ صاحب اور انچارج نمائندگان روزنامہ عوامی مطالبہ کے بیوروچیف پیر محمد شاہ چشتی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


06 ستمبر 2020ء بروز اتوار رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب  اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور لاہور ریجن کے رکن و رکن مجلس عثمان عطاری، نے سینئر صحافی و کالم نگار سابق صدر لاہور پریس کلب محسن گورایہ کے والد محترم کے انتقال پر انکے گھر جا کر تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی اور مصیبت پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور شمالی زون کے رکن و رکن مجلس بلال عطاری  نے 06 ستمبر 2020ء بروز اتوار بول چینل کے سینئر اینکر پرسن اسامہ غازی سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے آگا ہ کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفےمیں دیں ۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے 06 ستمبر 2020ء بروز اتوار جیو نیوز کے بیوروچیف سینئر صحافی حامد شیخ  سے انکے آفس میں ملاقات کی جبکہ سچ ٹی وی کے بیوروچیف جہانزیب صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیااور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری نے 04 ستمبر 2020ء بروز جمعہ حیدر آباد زون میں  ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف حاجی جنید خانزادہ اور ایکسپریس نیوز کے رپورٹر عبداللہ شیخ سے انکے آفس میں ملاقات کی جبکہ ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف حاجی جنید خانزادہ کے والدہ کی سالانہ برسی پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد عارف عطاری حیدر آباد زون ذمہ دارنے میڈیا سے وابستہ افراد کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے آگاہ بھی کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 27 اگست 2020ء بروز جمعرات میراں حسین زنجانی کابینہ کے رکن مجلس عمران عطاری نے روزنامہ نوائے وقت کے کالم نویس عمران احمد اور چوکس میگزین کے چیف ایڈیٹر ناصر آغا سے انکے دفاتر میں ملاقاتیں کیں ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا اور مدنی مرکز فیضان مکہ مدینہ رحمن سٹی آنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفےمیں دیں ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ  کے تحت 28اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد پریس کلب اور جیو نیوز کے آفس میں محمد ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار نے فیصل آباد پریس کلب کےنائب صدر خاور ہاشمی ،جنرل سکریٹری علی اشفاق ہاشمی، سینئر صحافی تنویر احمد، کیمرہ مین شاہد جٹ اور رپوٹر روزنامہ جنگ حماد سے ملاقات کی اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں پرنٹ میڈیا اور پیپر میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ  دارمحمد ارسلان عطاری نے نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو  خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مرکز میں آنے کی دعوت دی اس دوران ارسلان عطاری نے مکتبہ المدینہ سے جاری کردہ کتب ورسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: ارسلان عطاری )


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے  تحت 23 اگست 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے روزنامہ جہان پاکستان کے آفس میں ڈیسک رپورٹر عقیل قازیور اور سینئر صحافی ندیم احمد سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


 دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 17 اگست 2020ء بروز پیر حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے جامشورو کابینہ کے علاقے قاسم آباد میں سندھ نیوز کے رپورٹر بیوروچیف ظفر ہاکرو سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے 09 اگست 2020ء بروز اتوار حیدر آباد پریس کلب میں بیوروچیف وسیم خان ، آج نیوز اور روزنامہ خبریں اخبار  کے اشفاق شاہ اور روزنامہ پسند اخبار کے دفاتر میں میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 8 اگست  2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔اس موقع پرملتان زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے تقریبا 14 صحافیوں کے ساتھ مل کر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں9 اگست2020ء بروز اتوار صحافیوں کے درمیان ایصال ثواب کے سلسلہ میں مدنی حلقے لگائے گئے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے محمدالطاف ملک،میاں مقصود، سلیمان معظم ، عمران شہزادہ و دیگر صحافیوں کے اہلخانہ میں سے وفات پاجانے والوں کے لیے دعامغفرت فرمائی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)