مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن کابینہ  کے رکن و رکن مجلس پیر فیضان چشتی عطاری نے07 ستمبر 2020ء بروز پیر سینئر صحافی و اینکر پرسن نیوز چینل کے بیوروچیف سید مشتاق حسین شاہ صاحب اور انچارج نمائندگان روزنامہ عوامی مطالبہ کے بیوروچیف پیر محمد شاہ چشتی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)