مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے 06 ستمبر 2020ء بروز اتوار جیو نیوز کے بیوروچیف سینئر صحافی حامد شیخ  سے انکے آفس میں ملاقات کی جبکہ سچ ٹی وی کے بیوروچیف جہانزیب صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیااور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)