ملتان پریس
کلب میں14 صحافیوں کےدرمیان بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام

میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 8 اگست 2020ء بروز ہفتہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔اس موقع پرملتان زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن
مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے تقریبا 14 صحافیوں کے ساتھ مل کر بذریعہ مدنی چینل
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)

دعوت اسلامی کی
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں9 اگست2020ء بروز اتوار صحافیوں کے درمیان
ایصال ثواب کے سلسلہ میں مدنی حلقے لگائے گئے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران سرگودھا زون
محمد عادل رضا عطاری نے محمدالطاف ملک،میاں مقصود،
سلیمان معظم ، عمران شہزادہ و دیگر صحافیوں کے اہلخانہ میں سے وفات پاجانے
والوں کے لیے دعامغفرت فرمائی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے
ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
حیدر آباد
یونین آف جرنلسٹ کے صدر فرحان آفندی اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں

مجلس میڈیا
ڈیپارٹمنٹ لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری نے 06 اگست 2020ء بروز جمعرات حیدر آباد
یونین آف جرنلسٹ کے صدر فرحان آفندی اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں
اور انہیں لاہور پریس کلب کا دورہ کرواتے
ہوئے سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کروائیں۔ اس مو قع پر مبلغ دعوت اسلامی عثمان
عطاری (لاہور رکن ریجن ذمہ دار) نےمیڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ سے
شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دیں۔(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
سینئر صحافی
ڈائریکٹر نیوز روزنامہ نئی بات کے ہمایوں سلیم احمد کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
آمد

سینئر صحافی
ڈائریکٹر نیوز روزنامہ نئی بات کے ہمایوں سلیم احمد کی29 جولائی 2020ء بروز بدھ فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور کے رکن ریجن
عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ آخر
میں انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی مجلس کی مختلف دفاتر میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری نے28 جولائی 2020ء بروز منگل مختلف سینئر صحافیوں کے دفاتر میں جا کر ان سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر
اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دیں۔
ڈائریکٹر نیوز
اینڈ کرنٹ افیئرز اینکر پرسن پبلک نیوز فواد خورشید کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2020ء بروز پیر ڈائریکٹر
نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز اینکر پرسن پبلک نیوز فواد خورشید کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن لاہور عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا ، انہیں دعوت اسلامی کے
مختلف شعبوں کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا
جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن زون کے رکن مجلس محمد یار عطاری
اور دیگر ذمہ داران نے23 جولائی 2020ء
بروز جمعرات عارف والا میں میاں ارسلان سلطان کے نو منتخب کوتحصیل کنوینئرڈیجیٹل میڈیا
وزارت اطلات و نشریات بننے پر ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی جس پر انہوں نے
انکا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں
دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے مکتبۃ
المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن زون کے رکن محمد یار عطاری نے
23 جولائی 2020ء بروز جمعرات عارف والا پریس کلب کے صدر انعام بٹ سے ملاقات کی اور
انہیں نیکی کی دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
سینئر صحافی و
تجزیہ نگار سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا عظیم کی فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن آمد

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 24 جولائی 2020ء
بروز جمعہ سینئر صحافی و تجزیہ نگار سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ
رانا عظیم کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور دیگر
ذمہ داران نے کیا اور انہیں دعوت اسلامی
کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایااس دوران رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی
شفقت فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(اسرار عطاری پاک آفس
ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ارمابیل پریس
کلب کے صدر سلیم مجاہد، محمد حنیف چنا، نصیر
احمد لنگاہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے تحت 26 جولائی 2020ء
بروز اتوارگوادر زون کے رکن جہانزیب عطاری اور مجلس مدنی انعامات کے ذمہ دار سید
نوید عطاری نے ارمابیل پریس کلب کے صدر سلیم
مجاہد، محمد حنیف چنا، نصیر احمد لنگاہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے
درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔(اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی مجلس کی حیدرآباد میں میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی حیدر آباد زون کے رکن
و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے22 جولائی2020ء بروز
بدھ اخبار مارکیٹ حاجی مشاق نیوز ایجنسی
کے ایجنٹ فاروق مشتاق اور ایکسپریس نیوز چینل کے صحافی دانش نفیس سے انکے دفاتر میں
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر
کی خدمات سے آگاہ کیا۔
کامونکی شہر میں
پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا اہتمام

22 جولائی 2020ء بروز بدھ کامونکی شہر میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور
دعوت اسلامی کے اشتراک سے المعراج میرج ہال میں بلڈ کیمپ لگا جس میں رکن مجلس میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی اور رکن زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی فاروق مدنی
نے مختلف عہدیدارن، صحافیوں، وکلاء، DSP کامونکی محمد عامر اور پریس کلب کے صدر سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی اوردعوت اسلامی ویلفیئر کی سرگرمیوں سے
آگاہ کیا۔